وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ اسلامی جمہوریہ ایران سے شہریوں کو وطن واپس لائے گی – ‘‘سمدر سیتو’’

Posted On: 08 JUN 2020 10:10AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے 08 مئی 2020 سے آپریشن سمدر سیتو شروع کیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ کے جہازوں جلشوا اور مگر نے پہلے ہی مالدیپ اور سری لنکا سے 2874 شہریوں کو کوچی اور توتیکورین کی بندرگاہوں تک پہنچایا ہے۔

سمدر سیتو کے اگلے مرحلے میں ہندوستانی بحریہ کا جہاز شاردل 08 جون 2020 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بندر عباس بندرگاہ سے ہندوستانی شہریوں کو لے کر گجرات کے پوربندر کے لئے روانہ ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں واقع ہندوستانی مشن انخلا کے لئے ہندوستانی شہریوں کی ایک فہرست تیار کر رہا ہے جسے ضروری طبی اسکریننگ کے بعد ان کو سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

آئی این ایس شاردل جہاز پر کووڈ سے متعلق سماجی دوری بنائے رکھنے کے ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے جہاز کو خصوصی طور سے تیار کیا گیا ہے۔ انخلا مہم کے لئے اضافی میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹروں، سوچھتا ماہرین، غذائیت کے ماہرین، میڈیکل اسٹور، راشن، ذاتی حفاظتی سامان اور فیس ماسک سمیت دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضروری اشیا میں کووڈ۔ انیس سے نمٹنے کے لئے مخصوص طبی ساز وسامان سمیت کووڈ۔ انیس بحران کے دوران بھارتی بحریہ کی تیار کردہ جدید مصنوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سمندری راستے سے پوربندر تک لانے کے دوران شہریوں کو بنیادی سہولتیں اور طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے خصوصی آئسولیشن کمپارٹمنٹ بھی نشان زد کئے گئے ہیں۔ بغیر علامت والے افراد سمیت کووڈ۔ انیس سے متعلق چیلنجوں کے پیش نظر راستے کے لئے سخت پروٹوکول متعین کئے جا رہے ہیں۔

پوربندر میں اترنے کے بعد دیکھ بھال کے لئے شہریوں کو ریاستی حکام کے سپرد کر دیا جائے گا۔

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (08-06-2020)

U: 3133



(Release ID: 1630384) Visitor Counter : 204