سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بی ایس۔ 6 چار پہیہ گاڑیوں کے نمبر پلیٹ اسٹیکر کے لئے خصوصی کلر بینڈ


بی ایس 6 گاڑیوں کے لئے 1 سینٹی میٹر موٹائی والی سبز رنگ کی پٹی، 4 پہیہ گاڑیوں کی ونڈشیلڈز پر لگی رجسٹریشن کی تفصیلات کے اسٹیکر کے لئے

Posted On: 08 JUN 2020 4:45PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے مورخہ پانچ جون دو ہزار بیس کو ایک ایس او 1979 (ای) جاری کیا ہے جس کے تحت بی ایس۔ چھ گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن کی تفصیل والے موجودہ اسٹیکر کے اوپر 1 سینٹی میٹر چوڑائی کی سبز رنگ کی پٹی کو لگانا ضروری کر دیا گیا ہے۔ یہ سبز رنگ کی پٹی کسی بھی طرح کے ایندھن یعنی پٹرول یا سی این جی والی گاڑی جن پر ہلکے نیلے رنگ کا اسٹیکر لگایا گیا ہے اور ڈیزل والی گاڑی جس پر نارنگی رنگ کا اسٹیکر ہوتا ہے، کے اوپر لگائی جائے گی۔ بی ایس۔ چھ گاڑیوں کے ٹاپ پر ان اسٹیکروں کے اوپر اب ایک سینٹی میٹر کی سبز پٹی لگانا لازمی ہو گا۔

یکم اپریل دو ہزار بیس سے کئے گئے بی ایس۔ چھ اخراج کے معیارات میں اسٹیکر اور سوچھ اخراج ضوابط کا التزام کیا گیا ہے اور وہ ان اخراج کے معیارات کے برابر ہیں جن پر عمل دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے۔ ایسے اخراج کے معیارات کے لئے گاڑیوں کی ایسی مخصوص پہچان جن پر عمل دیگر ملکوں میں بھی کیا جا رہا ہے، کے بارے میں حکومت سے درخواست کی گئی تھی اور حکومت کے ذریعہ انہیں سامنے لایا گیا ہے۔

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (08-06-2020)

U: 3133



(Release ID: 1630383) Visitor Counter : 265