سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی نے کووڈ-19 پر مرکوز ہیلتھ اینڈ رِسک کمیونکیشن پروگرام سے متعلق اطلاعاتی بروشر جاری کیا


اس میں زمینی سطح پر دلکش اور باہمی تبادلہ خیال پر مبنی طریقے سے مستند معلومات دستیاب ہیں

اسپیشل کمیونکیشن ماڈیولس خاص طور سے نشان زد علاقوں کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں

Posted On: 08 JUN 2020 1:31PM by PIB Delhi

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OU9C.jpg

نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونکیشن (این سی ایس ٹی سی)، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے حال ہی میں ہیلتھ اینڈ رِسک کمیونکیشن پر شروع کئے گئے پروگرام کووڈ-19 پر مرکوز سائنس و صحت کے تئیں بیداری کا سال (وائی اے ایس ایچ) کے لئے کمیونکیشن بروشر جاری کیا ہے۔ اس بروشر میں خاص طور پر کووڈ-19 کی وبا کے سبب پیدا ہوئے خطرات، بحران، آفات اور غیریقینی سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے ملک میں اس طرح کے بڑے پروگراموں کی اہمیت و ضرورت کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں۔ یہ پروگرام موجودہ اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی بہتر تیاری کے لئے سائنس و صحت کے بارے میں لوگوں کی سمجھ اور بیداری میں اضافے پر مرکوز ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے بتایا کہ بیداری اور رسائی کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کئے گئے پروگراموں اور سرگرمیوں کے ایک تفصیلی سلسلے کا تصور کیا گیا ہے، جس میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل، فوک اور انٹرایکٹیو میڈیا شامل ہیں۔ اس کا مقصد اس مہم کے تحت سماج کے بڑے حصے تک پیغام پہنچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بروشر میں دیے گئے وائی اے ایس ایچ پروگرام لوگوں میں امن اور لطف کا ماحول پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ یہ آخر میں صورت حال پر قابو پانے کے جذبے کا اظہار کرتا ہے اور یہ سائنس، صحت، خطرات اور بیداری کے پیغامات کو آگے بڑھانے  میں ایک نقیب کے طور پر کام کرے گا۔

زمینی سطح پر دلچسپ اور انٹرایکٹیو طریقے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے لئے کووڈ-19 پر مرکوز ہیلتھ اینڈ رِسک کمیونکیشن پر ایک وسیع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت نیشنل ہیلتھ اینڈ رسک کمیونکیشن پروگرام کا منصوبہ بنایا  گیا ہے اور اسے پورے ہندوستان میں موجودگی اور رسائی نظام کے ساتھ بڑے پیمانے پر نافذ کیا جارہا ہے۔ اس میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ریاستی کونسلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کو تین اہم مشمولات میں سافٹ ویئر / کنٹینٹ ڈیولپمنٹ، کیپسٹی ڈیولپمنٹ اور اطلاعات کی اشاعت اور رسائی شامل ہیں۔

یہ سرگرمیاں چھ خطوں، مشرق، مغرب، شمال، جنوب، مرکزی اور شمال مشرقی میں چلائی جارہی ہیں۔ اسپیشل کمیونکیشن ماڈیولس خاص طور پر نشان زد زونوں کی بنیاد پر ڈیولپ کئے گئے ہیں اور اس سے کمیونٹی ہیلتھ سے متعلق سرگرمیوں کے لئے کمیونکیٹرز اور رضاکاروں کی نیٹ ورکنگ اور ٹریننگ میں پیش قدمی ہوگی۔ کووڈ-19 کے سبب پیدا وبا کے موجودہ منظرنامے میں ایسی تشویش اور چیلنجز پیدا کردیئے ہیں جہاں سائنسی بیداری، صحت سے متعلق تیاریاں اور مستند سائنسی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ہی صورت حال کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان سے اس میں شامل خطرات کو حل کرنے اور صورت حال پر قابو پانے کے لئے کمیونٹیز کو سہولت فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اطلاعاتی بروشر صحت کے تعلق سے  زمینی سطح پر کئے گئے کاموں کی ستائش اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی زندگی بچانے اور انھیں ایک شکل دینے کے ساتھ  ساتھ لوگوں میں خود اعتمادی بڑھانے، سائنسی فکر کو فروغ دینے اور ان میں صحت سے متعلق بیداری کے فروغ کے لئے ایک وسیع اور مؤثر سائنس و صحت کمیونکیشن کوششوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ بروشر کو www.dst.gov.in سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

(اس بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے براہ کرم این سی ایس ٹی سی  کے مشیر اور سربراہ ڈاکٹر منوج کمار پٹیریا سے mkp[at]nic[dot]in، موبائل نمبر 9868114548 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔)

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3137

08.06.2020



(Release ID: 1630376) Visitor Counter : 184