وزارت خزانہ

مرکز نے ریاستوں کو جی ایس ٹی معاوضے کے طور پر 36,400 کروڑ روپے جاری کیے

Posted On: 04 JUN 2020 8:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04جون  2020  /  کووڈ – 19 کی وجہ سے پیدا تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جہاں ریاستی سرکاروں کو اخراجات کرنے کی ضرورت ہے  جبکہ ان کے وسائل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 36,400 کروڑ روپے کا  جی ایس ٹی معاوضہ جاری کیا ہے۔ یہ معاوضہ دسمبر 2019 سے فروری 2020 تک کی مدت کے لیے ہے۔

اپریل سے نومبر 2019 کی مدت کے لیے 115096 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی معاوضہ حکومت ہند کی طرف سے پہلے ہی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے جاری کر دیا گیا تھا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 3062



(Release ID: 1629663) Visitor Counter : 179