پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے اوپیک کے سکریٹری جنرل کے ساتھ بات چیت کی، عالمی توانائی استحکام کے حصول کے لئے ذمے دارانہ اقدامات کرنے کی اپیل

Posted On: 04 JUN 2020 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4/مئی 2020 ۔ پٹرولیم و قدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے پٹرولیم کی برآمدات کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بارکندو کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس میں عالمی توانائی بازاروں کی موجودہ صورت حال، کووڈ-19 کے چیلنجوں کے درمیان خام تیل کی قیمتوں کے رجحان اور اس ماہ کے آخر میں ہونے والی اوپیک کی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر موصوف نے عالمی سطح پر کمزور اقتصادی صورت حال میں بہتری کے لئے پیداوار کرنے والے اور صارف ممالک کے ذریعے آنے والے دنوں میں ذمے دارانہ اقدامات کرنے کی ضرورت کو نمایاں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقتصادی بحالی رفتہ رفتہ ہونے کی امید ہے، جو تیل کے فروغ کا احیاء ہوگا اور اس لئے سپلائی اور مانگ کے درمیان کے نازک توازن کو برقرار رکھنے پر توجہ دی جانی چاہئے۔ وزیر جناب پردھان نے تیل بازاروں کو مستحکم کرنے میں اوپیک کے رول پر زور دیا اور ہندوستان کے توانائی تحفظ نیز موجودہ چیلنج بھرے ماحول میں عالمی توانائی استحکام  کے لئے اوپیک ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

جناب بارکندو نے جناب پردھان کو آٹھویں اوپیک بین الاقوامی سمینار میں شرکت کے لئے مدعو کیا، جس کا انعقاد 16 اور 17 جون 2021 کو ویانا میں ہوگا۔ دونوں فریقوں نے جولائی 2020 میں ہند- اوپیک اعلیٰ سطحی مذاکرات کو ڈی وی سی کے توسط سے منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ جناب بارکندو نے ملک میں کووڈ کی وبا کا بندوبست کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کا احیاء کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کی ستائش و توصیف کی۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3054

04.06.2020



(Release ID: 1629530) Visitor Counter : 128