ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
عالمی یوم ماحولیات سے متعلق ورچول تقریبات، شہری جنگل پر توجہ مرکوز
Posted On:
04 JUN 2020 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4/مئی 2020 ۔ عالمی یوم ماحولیات (ڈبلیو ای ڈی) ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت عالمی یوم ماحولیات مناتی ہے، جس میں یو این ای پی کے ذریعے اعلان کردہ موضوع پر توجہ مرکوز ہوتی ہے اور اس سے متعلق متعدد تقریبات منعقد کرتی ہے۔ اس سال کا موضوع ’حیاتیاتی تنوع‘ ہے۔ کووڈ-19 کی وبا کے سبب موجودہ صورت حال کے پیش نظر وزارت اس سال کے موضوع پر عالمی یوم ماحولیات سے متعلق ورچول تقریبات کا انعقاد کرے گی، جس میں نگر وَن (شہری جنگلات) کے اوپر توجہ مرکوز ہوگی۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود ہوں۔ یہ پروگرام 5 جون کو صبح 9 بجے سے https://www.youtube.com/watch?v=IzMQuhmheoo پر لائیو دستیاب ہوگا۔
ہندوستان میں اگرچہ زمین کم ہے اور انسانوں و مویشیوں کی آبادی زیادہ ہے، تاہم یہاں تقریباً 8 فیصد حیاتیاتی تنوع پایا جاتا ہے۔ ملک حیاتیاتی تنوع کے نقطہ نظر سے خوش حال ہے، یہاں حیوانات و نباتات کی متعدد انواع پائی جاتی ہیں اور 35 عالمی حیاتیاتی تنوع سے متعلق ہاٹ اسپاٹس میں سے 4 یہاں پائے جاتے ہیں، جن میں کئی انواع ایسی ہیں جو اسی جگہ سے مخصوص ہیں۔ روایتی طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا کام دور دراز میں واقع جنگلاتی علاقوں تک ہی محدود ہے، لیکن بڑھتی ہوئی شہرکاری کی وجہ سے یہ ضرورت آن پڑی ہے کہ شہری علاقوں میں بھی حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کیا جائے۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے 200 کارپوریشنوں اور شہروں میں شہری جنگلات کی تخلیق کے لئے ایک اسکیم ازسرنو شروع کی، کیونکہ سبھی شہروں میں باغ ہیں لیکن جنگل نہیں۔ شہری جنگل ان شہروں کی ہوا سے متعلق صلاحیت کی تخلیق اور اضافے میں مدد کریں گے۔
پونے شہر میں 40 ایکڑ کی جنگلاتی زمین پر ایک جنگل تیار کیا گیا ہے۔ یہاں 65000 سے زیادہ پیڑ اور 5 تالاب ہیں، جبکہ 2 واچ ٹاور بھی قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے کئی پیڑ 25-30 فٹ لمبے ہیں۔ اس سال مزید پیڑ لگائے جائیں گے۔ آج یہ جنگل حیاتیاتی تنوع کے اعتبار سے مالامال ہے، کیونکہ اس میں 23 نباتاتی انواع، 29 چرند و پرند کی انواع، تتریوں کی 15 انواع، کچھوؤں کی 10 انواع اور مملس کی 3 انواع ہیں۔ شہری جنگلاتی پروجیکٹ نہ صرف ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کررہے ہیں، بلکہ پونے کے باشندوں کو ایک اچھا ٹہلنے پھرنے کا راستہ اور صبح و شام سیر کرنے والوں کے لئے ایک جگہ بھی فراہم کررہا ہے۔ وجرے اَربن فاریسٹ اب ملک کے دیگر حصوں کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔
اس تقریب میں ماحولیات کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو، حکومت مہاراشٹر کے وزیر (جنگلات) جناب سنجے راٹھے، وزارت ماحولیات کے نئے سکریٹری جناب آر پی گپتا، ڈی جی جنگلات اور اسپیشل سکریٹری، وزارت ماحولیات جناب سنجے کمار، یونائٹیڈ نیشن کنوینشن ٹو کمبیٹ ڈیزرٹی فکیشن (یو این سی سی ڈی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب ابراہیم تھیاوانڈ، یونائٹیڈ نیشن انوائرمنٹ پروگرام (یو این ای پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محترمہ اینگر اینڈرسن بھی شرکت کریں گے۔ معززین اس تقریب میں ورچول طریقہ کار سے شرکت کریں گے، جسے https://www.youtube.com/watch?v=IzMQuhmheoo لنک پر لائیو کیا جائے گا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3051
04.06.2020
(Release ID: 1629529)
Visitor Counter : 388
Read this release in:
Marathi
,
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam