شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت بیرون ملکوں سے لوٹنے والے شہریوں کی اسکل میپنگ کرے گی


سوادیس،ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری، شہری ہوابازی اور وزارت خارجہ کی وزارتوں کی ایک مشترکہ پہل

وندے بھارت مشن کے ایک حصے کے طور پر کی گئی پہل کا مقصد ہندوستان لوٹنے والے شہریوں کو روزگار کے مناسب مواقع کے ساتھ بااختیار بنانا ہے

جمع کی ہوئی معلومات کو شیئر کرنے اور ریاستی سرکار ، صنعتی ایسی ایشنوں اور آجروں سمیت اہم شراکت داروں کے ساتھ صلاح ومشورہ کرنے کی سوچ

Posted On: 03 JUN 2020 3:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 جون  2020

ملک میں پھیلی عالمی وبا کی وجہ سے بھارت میں واپس ہونے والے ہماری ہنرمند افرادی قوت کے بہترین استعمال کے لئے بھارت سرکار نے ایک نئی پہل سودیس یعنی روزگار میں تعاون دینے کے لئے بھارت لوٹنے والے ہنرمند ورکروں کے لئے مواقع فراہم کرنا شروع کیا ہے، تاکہ وندے بھارت مشن کے تحت واپس لوٹنے والے شہریو ں کی ایک اسکل میپنگ ایکسرسائز انجام دی جاسکے۔ یہ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، شہری ہوبازی کی وزارت اور خارجی امور کی وزارت کی ایک مشترکہ پہل ہے، جس کا مقصد ہندوستانی اور بیرونی کمپنیوں کی مانگ کو سمجھنے اور اسے پورا کرنے کے لئے ان کے تجربے اور ہنرمندی کی بنیاد پر اہل شہریوں کا ایک ڈاٹا بیس بنانا ہے۔

جمع کی گئی معلومات کو ملک میں مناسب پلیسمنٹ مواقع کے لئے کمپنیوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ واپس ہونے والے شہریوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ ایک آن لائن سودیس اسکل کارڈ بھریں۔ یہ کارڈ ریاستی سرکاروں، صنعتی انجمنوں اور آجروں سمیت اہم شراکت داروں کے ساتھ صلاح ومشورے کے ذریعہ مناسب روزگار کے مواقع کے ساتھ لوٹنے والے شہریوں کو فراہم کرنے کی غرض سے ایک کلیدی فریم ورک کو آسان بنائے گا۔ایم ایس ڈی ای کی نافذ کرنے والی شاخ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اس پروجیکٹ کے نفاذ میں تعاون کررہا ہے۔

اس اشتراک پر تبصرہ کرتے ہوئے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے اور یہ اہم ہے کہ پورا ملک اکٹھا ہو اور مرکز کو اس کی کوششوں میں مدد کرے، تاکہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے پیدا ہونے والی معاشی مندی سے پیدا ہونےو الے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔  انہوں نے کہا کہ ہم شہری ہوابازی کی وزارت اور وزارت خارجہ سے تعاون کرنے پر خوش ہیں، تاکہ وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ملکوں سے لوٹنےو الے شہریوں کی اس اسکل میپنگ کو انجام دیا جاسکے۔سب کے لئے ترقی اور سلامتی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے تحریک پاکر سودیس اسکل کارڈ کے ذریعہ جمع کئے گئے ڈاٹا سے شہریوں کو روزگار کے مواقع میں مدد ملے گی اور مانگ سپلائی کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

دنیا بھر میں کووڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سے معیشت پر ایک زبردست اثر پڑا ہے، جس سے ہزاروں مزدور اپنا روزگار گنوا چکے ہیں اور دنیا بھر میں سیکڑوں کمپنیاں بند ہورہی ہیں۔  حکومت ہند کے وندے بھارت مشن کے ذریعہ ملک لوٹنے والے ہمارے بہت سے شہری اپنے مستقل کے روزگار کے سلسلے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔  لاکھوں شہریوں نے ملک لوٹنے کے لئے مختلف بھارتی سفارتخانوں میں رجسٹریشن کرایا ہے اور اب تک 57 ہزار سے زیادہ لوگ پہلےہی وطن واپس ہوچکے ہیں۔

اس پہل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب پردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ جب ہم نے وندے بھارت مشن شروع کیا تھا تو ہم نے محسوس کیا تھا کہ روزگار ختم ہونےکی وجہ سے ہمارے بیرون ملکوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد ہندوستان لوٹ رہی ہے۔ ان کے پاس بین الاقوامی اسکل سیٹ  اور تجربہ ہے جس کی گھریلو اور بین الاقوامی بازار کے لئے بہت قدر ہے۔ ہم ان مزدروں کے ڈاٹا بیس جمع کرنے کے لئے آن لائن پورٹل تیار کرنے کے لئے ایم ایس ڈی ای  پہنچے ہیں۔ سودیس اسکل کارڈ پر معلومات کی تشہیر کو یقینی بنانے کے لئے ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعہ طیارے کے اندر اعلانات کئے جارہے ہیں، جو وندے بھارت مشن کے تحت اڑانوں کا اہتمام کررہے ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر پرائیویٹ ہوائی اڈوں نے بھی بینر اسٹینڈ ایز اور ڈیجیٹل اشارے لگائے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بیرون ملکوں سے لوٹنے والے ہمارے سبھی مائیگرینٹ ورکروں کو اس پہل کے بارے میں مطلع کیا جاسکے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہم بیرون ملکوں میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرانے کے لئے پر عزم ہیں اور انہیں ہر چیلنجوں سے نمٹنے میں پوری مدد کریں گے، جو وہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سفارتخانوں ، ہائی کمیشن اور مختلف ملکوں میں قونصل خانوں کے ذریعہ سودیس اسکل کارڈ پہل کو سرگرمی سے فروغ دیں گے۔

آن لائن فارم جو www.nsdcindia.org/swades پر دستیاب ہے، تیار کیاگیا، تاکہ بیرون ملکوں سے لوٹنے والے بھارتی شہریوں کی ضروری تفصیلات جمع کی جاسکیں۔ اس فارم میں کام سے متعلق تفصیلات، تجربہ وغیرہ تفصیل کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ فارم کو بھرنے سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے شہریوں کو مدد دینے کے لئے ایک ٹول فری کال سینٹر سہولت بھی قائم کی گئی ہے۔

سودیس اسکل فارم آن لائن کو 30 مئی 2020 کو مشتہر کیاگیا تھا اور 3 جون 2020 (دوپہر کے 2 بجے تک) تقریباً 7 ہزار رجسٹریشن کئے گئے۔  اب تک جمع کئے گئے اعداد وشمار میں جہاں سے شہری واپس لوٹ رہے ہیں ان چوٹی کے ملکوں میں متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، کویت اور سعودی عرب شامل ہیں۔ اسکل میپنگ کے مطابق جو شہری تیل اور گیس ، تعمیرات، سیاحت اور مہمان نوازی ، آٹو موٹیو اور ہوابازی جیسے سیکٹروں میں کام کررہے تھے۔ اعداد وشمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جن ریاستوں میں سب سے زیادہ مزدوروں کے لوٹنے کی جانکاری ہوئی ہے، وہ ہیں کیرالہ، تمل ناڈو، مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3034


(Release ID: 1629362) Visitor Counter : 246