وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے فرانس کے مسلح فوجوں کی وزیر سے بات کی؛


انہوں نے بھارت اور فرانس کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو مستحکم بنانے سے اتفاق کیا

Posted On: 02 JUN 2020 2:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02جون  2020  / رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے فرانس کی مسلح فوجوں کی وزیر محترمہ فلورنس  پارلی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 صورتحال  اورعلاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی اور بھارت اور فرانس کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مستحکم بنانے سے اتفاق کیا۔ دونوں وزیروں نے کووڈ – 19 وبا سے نمٹنے میں بھارت اور فرانس کی مسلح فوجوں کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا۔

 فرانس نے اپنے اس عہد کو دوہرایا کہ اگرچہ کووڈ -19 وبا کی وجہ سے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن وہ رافیل طیارہ بروقت سپلائی کرنے کو یقینی بنائے گا۔

رکشا منتری نے 2020 سے 2022 تک ہونے والے بھارتی بحری سمپوزیم (آئی او این ایس) کی فرانس کی چیئرمین شپ کا خیر مقدم کیا۔ دونوں وزیروں  نے بحر ہند کے خطے سے متعلق 2018 کے بھارت – فرانس مشترکہ حکمت عملی خاکے کو  پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U -2993

 



(Release ID: 1629011) Visitor Counter : 163