وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے گردابی طوفان کے بارے میں مہاراشٹر اور گجرات کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی

Posted On: 02 JUN 2020 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2/مئی 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور دمن دیو، دادر و نگر حویلی کے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل کے پٹیل سے گردابی طوفان کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی۔ انھوں نے مرکز کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم  کے دفتر نے کہا ہے کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور دمن دیو، دادر و نگر حویلی کے منتظم جناب پرفل پٹیل سے گردابی طوفان کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ انھوں نے مرکز کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون اور مدد کا یقین دلایا ہے۔‘‘

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

 

U-NO. 2987

02.06.2020



(Release ID: 1628893) Visitor Counter : 100