کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
آر کے چترویدی نے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے سکریٹری کا چارج سنبھال لیا ہے
Posted On:
01 JUN 2020 3:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم جون، 2020، مدھیہ پردیش کاڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر جناب آر کے چترویدی نے آج بھارت سرکار کی کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کی وزارت کے کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے میں سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ سکریٹری کے عہدے پر تقرر سے پہلے وہ ثقافت کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انھوں نے سی بی ایس ای کے چیئرمین اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (این ایس ڈی اے) میں ڈی جی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
جناب چترویدی، جناب پی راگھویندر راؤ کی جگہ اس عہدے پر آئے ہیں جو 31 مئی 2020 کو ریٹائر ہوگئے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2962
(Release ID: 1628681)
Visitor Counter : 161