الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت معقول ٹیکنالوجی، ایف ڈی آئی اور غیر معمولی افرادی وسائل سمیت پونجی کا حامل وہ اہم ملک ہے، جو عالمی معیشت میں خاطرخواہ تعاون دے رہا ہے: روی شنکر پرساد
حکومت نے ہمیشہ تغیراتی پروگراموں، خواہ یہ ڈیجیٹل انڈیا ہو، میک ان انڈیا ہو، یا اسٹارٹ اپ، میں یقین کیا ہے
Posted On:
02 JUN 2020 1:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 جون، 2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ تغیراتی پروگراموں خواہ یہ ڈیجیٹل انڈیا ہو، میک ان انڈیا ہو یا اسٹارٹ اپ ہو، میں یقین کیا ہے۔ ان پہل قدمیوں نے عام ہندوستانیوں کو بااختیار بنایا ہے ۔ ڈیجیٹل شمولیت کا راستہ دکھایا ہے ۔ اختراع اور صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ایک گلوبل ڈیجیٹل قوت کے طور پر بھارت کا قد بلند کیا ہے۔
الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کا عمل میک ان انڈیا کا کلیدی عنصر رہا ہے۔ الیکٹرانکس سے متعلق قومی پالیسی 2019 جیسی کوششوں کے ساتھ نیز ترمیم شدہ خصوصی ترغیباتی اسکیم (ایم ایس آئی پی ایس)، الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر اور الیکٹرانک ڈیولپمنٹ فنڈ وغیرہ جیسی اسکیموں کے ذریعے بھارت میں الیکٹرانکس کی پیداوار جو 2014 میں 29 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تھی، وہ 2019 میں بڑھ کر 70 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ہو گئی۔ بطور خاص موبائل فون مینوفیکچرنگ میں ہونے والی نمو اس مدت کے دوران قابل ذکر رہی ہے۔ 2014 میں محض 2 موبائل فون فیکٹریاں کام کر رہی تھیں، جبکہ آج بھارت دنیا میں موبائل فون بنانے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ 19-2018 میں موبائل فون ہینڈ سیٹوں کا پروڈکشن 29کروڑ اکائیوں یا 1.70لاکھ کروڑروپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ 2014 میں 19.00کروڑروپے کی محض 6اکائیاں کام کر رہی تھیں۔ 15-2014 میں الیکٹرانکس کی برآمدات 38،263کروڑروپے کے بقدر تھی، جو 19-2018 میں بڑھ کر 61908کروڑروپے کے بقدر ہو گئی۔ عالمی الیکٹرانکس پیداوار میں بھارت کا حصہ 2012 میں 1.3فیصد تھا، جو اب بڑھ کر2018میں3فیصد ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت کے لئے ایک واضح نعرہ دیا ہے۔الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے اکثر یہ واضح کیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھارت الگ تھلگ پڑ گیا ہے، بلکہ بھارت دنیا کا وہ اہم ملک ہے، جہاں معقول ٹیکنالوجی دستیاب ہے، ایف ڈی آئی سمیت پونجی بھی ہے اور غیر معمولی انسانی افرادی قوت خاطر خواہ طور پر عالمی معیشت میں اپنا تعاون دے رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2979
(Release ID: 1628602)
Visitor Counter : 328