وزارت آیوش

وزیر اعظم نے من کی بات میں "مائی لائف مائی یوگا" ویڈیو بلاگنگ مقابلے کا اعلان کیا

Posted On: 31 MAY 2020 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31 مئی  2020  / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  قوم کے نام اپنے ماہانہ من کی بات خطاب کے دوران سبھی سے اپیل کی کہ وہ  "مائی لائف – مائی یوگا" (جس کو "جیون یوگا" بھی کہا جاتا ہے) ویڈیو بلاگنگ مقابلے میں شرکت کریں، جو کہ آیوش کی وزارت اور ثقافتی تعلقات کی ہندوستانی کونسل (آئی سی سی  آر) کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔  اس مقابلے میں توجہ مرکوز کی جائے گی کہ یوگا کس طرح  لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لاتا ہے اور اس مقابلے کو 21 جون کو آنے والے چھٹے بین الاقوامی یوگا ڈے کو منانے سے متعلق سرگرمیوں کا ایک حصہ سمجھا جائے گا۔  یہ مقابلہ آج 31 مئی 2020 کو آیوش کی وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈل پر لائیو ہو گیا ہے۔

گزشتہ برسوں میں بین الاقوامی یوگا ڈے کو عوامی مقامات پر ہم آہنگی کے ساتھ عوام کے یوگا کرنے کے ہزاروں مظاہرے کیے گیے۔ کووڈ – 19 کی وجہ سے اس سال عوام کے یکجا نہ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس لیے اس سال یہ وزارت پورے خاندان کی شرکت کے ساتھ گھر پر یوگ کی مشق کرنے  کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ مائی لائف مائی یوگا ویڈیو بلاگنگ مقابلے کے ذریعے آیوش کی وزارت اور آئی سی سی آر عوام میں یوگا کے بارے میں بیداری پھیلانا چاہتے ہیں اور بین الاقوامی یوگا ڈے 2020 منانے میں عوام کو سرگرم طریقے سے ہونے کے لیے تحریک دے رہی ہے اور تیار کر رہی ہے۔ اس مقابلے میں فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹا گرام کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے شرکت کی جا ئے گی۔  اس ویڈیو مقابلے میں تمام مملک کے شرکاء حصہ لے سکتے ہیں۔

مقابلے میں دو مرحلے ہوں گے ۔ پہلے مرحلے میں ایک بین الاقوامی ویڈیو بلاگنگ مقابلہ ہوگا جس میں کسی ملک سے جیتنے والوں کو منتخب کیا جائے گا ۔ اس کے بعد مختلف ملکوں کے جیتنے والوں میں سے عالمی انعام یافتگان کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس مقابلے میں تین زمروں کے تحت شرکت کے لیے اندراج کرایا جا سکتا ہے جن میں نوجوان  (18 سال سے کم عمر والے) ، بالغان  (18 سال سے زیادہ عمر والے)  اور یوگا پروفیشنلس شامل ہیں ، اس کے علاوہ مردوں اور خواتین کے لیے بھی الگ الگ زمرے ہوں گے۔ اس سے مجموعی طور پر چھ زمرے ہو جائیں گے۔ مقابلے میں شرکت کرنے والے ہندوستانیوں کے لیے پہلے مرحلے کے اندر ہر ایک زمرے میں انعام پہلے ، دوسرے اور تیسرے درجے کے لیے بتدریج ایک لاکھ روپے، 50 ہزار روپے اور 25 ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی سطح کے انعامات کی تفصیل آیوش وزارت کے یوگا پورٹل پر جلد ہی دی جائے گی۔

اس مقابلے میں دنیا بھر کے تمام شرکاء حصہ لے سکتے ہیں۔ اس مقابلے میں شرکت کےلیے شرکاء کو تین منٹ کی مدت کا تین یوگا مشقوں (کریا، آسن، پرانایام، بند یا مدرا) کا ویڈیو اپ لوڈ کرنا ہوگا  جس میں ایک مختصر ویڈیو پیغام میں یہ بتایا جائے کہ اُس یوگا کے اُس مشقوں نے ان کے زندگی کو کس طرح متاثر کیا۔  یہ ویڈیو فیس بک ، ٹوئیٹر یا انسٹا گرام پر مقابلے کے ہیش ٹیگ   #MyLifeMyYogaINDIA اور مناسب زمرے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپ لوڈ کیا جائے۔ مقابلے میں شرکت کے لیے مفصل رہنما خطوط آیوش کی وزارت کے یوگا پورٹل   (https://yoga.ayush.gov.in/yoga/) پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کے ذریعے اس مقابلے کے اعلان نے بہت زیادہ تجسُس اور اس مقابلے میں دلچسپی پیدا کی ہے ۔  آیوش کی وزارت کو یقین ہے کہ اس دلچسپی کی وجہ سے عوام کو صحت کا بہت فائدہ ہوگا کیونکہ کووڈ  - 19 عالمی وبا کی صورتحال کے کئی پہلوؤں کے بندوبست میں یوگا کے مثبت اثرات کو اب اچھی طرح تسلیم کر لیا گیا ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اگ۔ ت ح ۔

U -2936

 



(Release ID: 1628358) Visitor Counter : 212