اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی وزارت نے پچھلے 6 برسوں کے دوران پہل قدمیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انفوگریفکس جاری کیے ہیں

Posted On: 31 MAY 2020 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مئی، 2020،          اقلیتی امور کی وزارت نے ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں پانچ انفوگریفکس(معلوماتی نقشے) جاری کیے ہیں جن میں  پچھلے 6 برسوں کے دوران وزارت کی پہل قدمیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے لیے انتہائی مناسب معلوماتی نقشوں میں موٹے طورپر پانچ موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جن کے تحت ملک میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے کی گئیں تقریباً تمام ا سکیموں کا احاطہ کردیا گیا ہے۔ یہ موضوعات ہیں:

صلاحیت سازی، روزگار اور روزگار کے مواقع؛

ہنرہاٹ۔دستکاروں، خانساماؤوں وغیرہ کے لیے مواقع جن میں خواتین کو بااختیار بنانے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

پردھان منتری جن وکاس کارویہ کرم (پی ایم جے وی کے)- پورے ملک میں اقلیتوں کے ارتکاز والے علاقوں میں سماجی اقتصادی- تعلیمی اور روزگار کے مواقع والے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دینا۔

تعلیمی طورپر بااختیار بنانا: اور

وقت املاک کا استعمال- سماج کی فلاح وبہبود کے لیے پورے ملک میں وقف املاک کے استعمال کو یقینی بنانے کی خاطر وقف املاک کی جیو ٹیگنگ اور ڈیجیٹائیزیشن۔

ان انفوگریفکس کو تصویروں، فوٹو گراف اور متن کے ذریعے کسٹم ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ آسانی سے سمجھا جاسکے۔

(انگریزی اور ہندی کے لیے انفوگریفکس دیکھنے کی غرض سے یہاں کلک کیجیے)

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2926



(Release ID: 1628297) Visitor Counter : 133