سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بایو ٹکنالوجی کے محکمہ نے کووڈ-19 کے لئے ایک تیز اور مؤثر طریقہ کار والے میکانزم (نظام) کو آسان بنایا

Posted On: 30 MAY 2020 2:57PM by PIB Delhi

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X76N.gif

بایو ٹکنالوجی کے محکمہ نے بایو سیفٹی (حیاتیاتی تحفظ) کے ضابطوں کو آسان اور مؤثر بنانے اور محققین اور صنعتوں کو کے لئے آسانی فراہم کرنے کے لئے کئی سرگرم اقدامات کئے ہیں، جو حیاتیات سے  ڈی این اے ٹکنالوجی اور خطرناک مائیکرو آرگنزم میں تحقیق وترقی کا کام کررہے ہیں۔

  1. انڈین بایو سیفٹی پورٹل کا شروع کیا جانا۔ مئی 2019  میں شروع کیاگیا انڈین نالیج بایو سیفٹی پورٹل  پوری طرح سے کام کرنے لگا تھا اور اب محکمہ صرف آن لائن پورٹل کے توسط سے سبھی نئی درخواستیں وصول کررہا ہے۔ اس سے پورا عمل شفاف اور ٹائم بونڈ ہوگیا ہے۔
  2. تحقیق وترقی کے مقصد کے لئے جی ای آرگنزم اور پروڈکٹ کے تبادلے برآمد اور درآمد پر ترمیم شدہ آسان بنائے گئے رہنما خطوط کا نوٹیفکیشن ۔ محکمہ نے جنوری 2020 میں نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں، جس میں ادارہ جاتی بایو سیفٹی کمیٹی کو یہ اختیار دیاگیا ہے کہ وہ آر جی 1 اور آرجےی 2 کے لئے تحقیق وترقی کے مقصد کے واسطے جی ای آرگنزم اور پروڈکٹ کی درآمد اور برآمد اور تبادلے کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔
  3. کووڈ-19 پر تحقیق وترقی کی سہولت۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کی ابھرتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور کووڈ-19 کے لئے ایک تیز تحقیق وترقی کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے محکمہ نے کووڈ-19 پر تحقیق کررہے محققین اور صنعت کاروں کو شامل کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ڈی بی ٹی نے کووڈ-19 پر حسب ذیل رہنما خطوط ، احکامات اور جانچ فہرست جاری کی ہے۔
  1. کووڈ-19 کے لئے تشخیص  ٹیکہ پروفیلیٹک اور تھیرا پیٹک  کے فروغ کے لئے درخواست سے نمٹنے کے واسطے ریپڈ رسپانس ریگولیٹری ڈھانچہ 20.03.2020 کو نوٹیفائیڈ کیا تھا۔
  2. ڈی بی ٹی نے 08.04.2020 کو کووڈ-19 کی علامتوں سے نمٹنے کے لئے لیبارٹری بایو سیفٹی پر عبوری گائیڈ لائنس دستاویز نوٹیفائی کی تھی۔
  3. آئی بی ایس سی کو 30 جون 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنی میٹنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
  4. ری کومبنینٹ ڈی این اے کووڈ-19 ٹیکے تیار کرنے کے لئے ریپڈ رسپانس ریگولیٹری ڈھانچہ 26.05.2020 کو جاری کیاگیا تھا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LHOD.gif

........................

 

م ن، ح ا، ع ر

30-05-2020

U-2913



(Release ID: 1628120) Visitor Counter : 212