خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت میں شکایت کے ازالے کے شعبے نے کووڈ –19 کے دوران موصولہ 585 شکایتوں میں 581 کا ازالہ کیا

Posted On: 30 MAY 2020 2:50PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،30 مئی / خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت میں شکایتوں کے ازالے کے شعبے نے سرگرم  طریقۂ کار اور وقت پر ازالے کے ذریعہ موصولہ 585 شکایتوں میں 581 شکایتوں  کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ٹاسک فورس  ، ان معاملات کو متعلقہ  ریاستی سرکاروں اور وزارت  خزانہ  اور وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اتھارٹیوں کے ساتھ اٹھایا تھا  ۔ یہ ٹاسک فورس خوراک اور متعلقہ  صنعتوں کو در پیش  معاملات / چیلنجوں کو حل کرنے کی خاطر تمام ریاستوں کی ممتاز صنعتی  انجمنوں اور ڈبہ بندی کرنے والوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں  رہی ہے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ کام انجام دے سکے ۔  خوراک کی ڈبہ  بندی کے سیکٹر کو کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی ، جیسے پیداوار میں رکاوٹ یا سپلائی کے سلسلے میں رکاوٹ وغیرہ کے بارے میں  covidgrievance-mofpi[at]gov[dot]in پر ای میل کیا جا سکتا ہے ۔

          وزارت میں ایک مخصوص ٹاسک فورس اور شکایت  کا شعبہ قائم کیا گیا ہے ، جس میں  وزارت کے سینئر عہدیدار اور انویسٹ  انڈیا کے ارکان شامل ہیں ۔ صنعت براہ راست یا مختلف  صنعتی  انجمنوں کے ذریعہ  شکایت  کے شعبے سے رجوع کر سکتی ہے ۔ اس شعبے  کو مندرجہ  ذیل  امور پر  زیادہ تر شکایتیں  موصول ہوئی ہیں ۔

  1. لاک ڈاؤن  کی وجہ سے پلانٹ کا بند ہونا ۔
  2. نقل و حمل  سے متعلق امور  ، ویئر ہاؤس  کا بند ہونا ۔
  3. مزدوروں کی عدم دستیابی ۔
  4. عملے اور ورکروں کی نقل  مکانی ۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے بنیادی سطح پر صورت حال  کی نگرانی کرنے کی خاطر صنعتی انجمنوں، کولڈ چین چلانے والوں ، برآمد کاروں وغیرہ کے ساتھ  ویڈیو کانفرنس  کے ذریعہ مسلسل  میٹنگوں کی صدارت کی ہے ۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران  بات چیت میں وزارت کو کولڈ چین  چلانے والوں کی کئی شکایتیں ملی  تھیں  ، جن پر  ٹاسک فورس نے تیزی سے عمل کرتے ہوئے متعلقہ  فریقوں کے ساتھ  ان معاملات  کو اٹھایا ۔ خوراک اور متعلقہ  صنعت  کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے  نئے معمول کے مطابق  کئی اقدامات کئے گئے ۔

     خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  کی وزارت نقل و حمل اور سپلائی  سے متعلق  با اختیار کمیٹی کی رکن بھی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتی رہی ہے کہ زرعی پیداوار کی سپلائی صنعت کے لئے بر قرار رکھی جا سکے تاکہ اس سے کسانوں کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ وزارت  نے اس بات کو  یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت پر کووڈ  - 19 بحران کا کم سے کم اثر پڑے ۔

                        

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (30-05-2020)

U. No.  2905



(Release ID: 1628077) Visitor Counter : 216