PIB Headquarters

کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 28 MAY 2020 6:39PM by PIB Delhi

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttp://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

  • ابھی تک کووڈ-19 کے 65691 مریض صحتیاب /ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اسطرح صحتیابی کی شرح 42.75 فیصد ہوگئی ہے۔
  • کابینہ سکریٹری نے ملک کے 13 سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں کووڈ-19 کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
  • 3543 شرمک اسپیشل ٹرینوں نے 48 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کےمنزل تک پہنچانے میں مدد کی۔
  • ابھی تک لاک ڈاؤن کے دوران 9.67کروڑ کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کا فائدہ حاصل ہوچکاہے۔
  • جناب پیوش گوئل نے کہاکہ آتم نربھر بھارت کا مطلب ایک بھروسے مند، خود کفیل اور دوسروں کاخیال رکھنے والا ملک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055QD0.jpg

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری

فعال طبی نگرانی کے تحت آنے والے معاملوں کی تعداد 86110 ہے، اب تک کُل 67691 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں 3266 مریضوں کاعلاج ہوچکا ہے اس کے ساتھ ہی علاج کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کُل شرح 42.75 فیصد ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006M2HO.jpg

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

کابینہ سکریٹری نےکووڈ سے سب سے زیادہ متاثرہ 13 شہروں کی صورتحال کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری نے کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثرہ 13 شہروں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میونسپل کمشنروں،ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری بھی شامل ہوئے۔ اس میٹنگ کی اہمیت اس لئے ہے کیوں کہ ان 13 شہروں کو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات  تصور کیاجارہا ہے اور ملک کے تقریباً 70فیصد پازیٹیو معاملات ان شہروں میں ہیں۔ کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثرہ 13 شہر ممبئی، چنئی، دہلی/نئی دہلی، احمد آباد، تھانے، پُنے، حیدرآباد، کولکاتا/ ہاؤڑہ، اندور (مدھیہ پردیش) جئے پور، جودھپور، چنگل پٹواور تروولّور(تملناڈو) ہیں۔ میٹنگ میں کووڈ-19 معاملات کے بندوبست کیلئے افسران اور میونسپل کارپوریشن کے افسروں اورملازمین کے ذریعے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

محترمہ نرملا سیتارمن نے مالیاتی استحکام اور ترقیاتی کونسل کی 22ویں میٹنگ کی صدارت کی

خزانہ اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں مالیاتی استحکام اور ترقیاتی کونسل (ایف ایس ڈی سی) کی 22ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ کے دوران موجودہ عالمی اور گھریلو کُلی اقتصادی صورتحال ، مالیاتی استحکام اور کمزوری سے متعلق معاملات بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے وابستہ اُبھر کر آنے والے اہم معاملات کے ساتھ ساتھ  ریگولیٹری اور پالیسی اقدامات، این بی ایف سی / ایچ ایف سی / ایم ایف آئی کی لکویڈیٹی / دیوالیہ پن اور دیگر متعلقہ معاملات کاجائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ کونسل کی میٹنگ کے دوران بازار میں استحکام گھریلو سطح پر وسائل اکٹھا کرنے اور سرمائے سے متعلق معاملات پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کووڈ-19 وبا کا بحران عالمی مالیاتی نظام کے استحکام کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے کیوں کہ بحران کا ممکنہ اثرات اور معیشت کے بہتر ہونے کا وقت فی الحال غیریقینی کیفیت سے دوچار ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

محترمہ نرملا سیتارمن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نیوڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرس کی خصوصی میٹنگ میں شرکت کی

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے  اپنے افتتاحی خطاب میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مالی امداد فراہم کرنے میں این ڈی بی کے اہم تعاون کی ستائش کی جس کا ہندوستان سمیت رُکن ممالک کے ترقیاتی ایجنڈے پر مثبت اثر رہا ہے۔ این ڈی بی نے مختصر مدت میں ہی رُکن ممالک کے 55 پروجیکٹوں کو منطوری دی ہے جس کی مالیت 16.6 ارب ڈالر  ہے اور یہ یقینی طور پر ایک قابل ذکر حصولیابی ہے۔ محترمہ سیتارمن نے یہ بھی کہا کہ بینک نے کامیابی کے ساتھ اپنی ایک خصوصی شناخت قائم کرلی ہے اور یہ فخر سے کندھے سے کندھا ملاکر ایم ڈی بی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خزانہ نے سال 2014 میں برکس کے رہنماؤں کے ذریعے بتائے گئے وژن کو نہایت تیزی کے ساتھ حتمی شکل دینے کیلئے سبکدوش ہونے والے این ڈی بی کے صدر جناب کے وی تھامس کی ستائش کی۔ کووڈ-19 ایمرجنسی پروگرام قرضہ کو لانچ کرکے کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے نہایت تیزی سے اٹھائے گئے قدم کو ان کے ایک اہم تعاون کی شکل میں یاد کیا جائیگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

بھارتی ریلوے نے 27مئی 2020 (10 بجے تک) ملک بھر میں 3543 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائیں اور 26 دن میں شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے 48 لاکھ مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچایا گیا

27مئی 2020 تک ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے کُل 3543 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں، 26مئی 2020 کو 255 شرمک اسپیشل ٹرینیں شروع کی گئیں۔ اب تک 26 دن میں تقریباً 48 لاکھ تارکین وطن ان شرمک اسپیشل ٹرینوں سے اپنے اپنے منزل تک پہنچ چکے ہیں۔ یہ 3543 ٹرینیں مختلف ریاستوں سے شروع کی گئیں۔ جن پانچ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے زیادہ تر ٹرینیں چلائی گئیں وہ ہیں گجرات (946ٹرینیں)، مہاراشٹر (677 ٹرینیں)، پنجاب (377 ٹرینیں)، اترپردیش (243 ٹرینیں)، بہار(215 ٹرینیں)۔ ان شرمک اسپیشل ٹرینوں کی آخری منزل ملک کی مختلف ریاستیں رہیں۔ 5 سرفہرست ریاستیں جہاں سب سے زیادہ ٹرینیں پہنچیں وہ ہے اترپردیش (1392 ٹرینیں)، بہار (1123 ٹرینیں)، جھارکھنڈ (156 ٹرینیں)، مدھیہ پردیش (119 ٹرینیں) اور اڈیشہ (123 ٹرینیں)۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راج پکشے کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راج پکشے سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی اور انہیں سری لنکا کی پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے بعد 50 برس پوراکرنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ کووڈ-19 وبا کے صحت اور معیشت پر پڑنے والے اثرات  نیز دونوں ملکوں میں اس سے نمٹنے کیلئے کئے جارہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے راج پکشے کو یقین دلایا کہ ہندوستان اس چیلنج سے بھرپور وقت کے دوران سری لنکا کو ہر ممکن تعاون دینے کیلئے تیار ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پی ایم- جی کے وائی کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 13.4 کروڑ مستفدین کو 1.78 لاکھ میٹرک ٹن دالیں تقسیم کی گئیں

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم- جی کے وائی) کے تحت تقریباً 4.57لاکھ میٹرک ٹن دالیں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔ اس میں سے 1.78 لاکھ میٹرک ٹن دالیں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1340.61 لاکھ مستفدین کے درمیان تقسیم کی گئی ہیں۔ 24 مارچ 2020 سے لیکر اب تک کی لاک ڈاؤن مدت کےدوران پردھان منتری کسان سماّن ندھی(پی ایم کسان) یوجنا کے تحت 9.67 کروڑ کسان فیضیاب ہوئے ہیں اور 19350.84 کروڑ روپئے کی رقم اب تک جاری کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

جناب پیوش گوئل نے برآمدکاروں سے زور دیکر کہا کہ وہ زیادہ مسابقہ کرنے والے بنیں اور دنیا کو بہترین مصنوعات فراہم کریں

تجارت وصنعت اور ریلویز کےمرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی ا ٓئی آئی) کے ذریعے منعقدہ برآمد کاروں کی ڈیجیٹل سمٹ میں شرکت کی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کو مزید فروغ دینے کیلئے ابھی اپنے مضبوط شعبے کو اور مستحکم بنانے کے علاوہ برآمد کی جانے والی اشیاء میں تنوع پیداکرنا ضروری ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں زیادہ مسابقت کرنے والا بننا چاہئے اور دنیا کو بہترین اور معیاری مصنوعات فراہم کرنے والا بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی بازار میں اس پر منحصر رہنے والے ساجھیدار اور ا یک قابل اعتماد ساتھی کی شکل میں دیکھا جانا چاہئے۔ بالخصوص اس وقت جب عالمی  سپلائی سیریز میں بہتری آرہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے صنعتی اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی، انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کامطلب ایک قابل اعتماد ، خود کفیل اور دوسروں کا خیال رکھنے والا ملک ہے

صنعت اور تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے صنعتی اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے  ذریعے میٹنگ کی۔ صنعت وتجارت کے وزیر نے کہا کہ آتم نربھر بھارت صرف خودسے دلچسپی لینے والا بند یا غیرملکوں کا مخالف نہیں ہوگا بلکہ یہ تصور ایک خوداعتماد، خودکفیل، دوسروں کا خیال رکھنے والے ملک کیلئے ضروری ہے جو سماج کے سبھی  طبقات کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ملک کے سبھی  علاقوں کو ترقی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکفیل بھارت ملک کے 130 کروڑ شہریوں کے ذہن میں اتحاد کا جذبہ پیداکریگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

جناب پاسوان نے ایف سی آئی کے غذائی اجناس کی تقسیم اور خریدکا جائزہ لیا

جناب رام ولاس  پاسوان نے لاک ڈاؤن کی مدت  کے دوران ایف سی آئی کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ غذائی اجناس کا نقل وحمل  سب سے زیادہ اونچی سطح پر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آئی کا عملہ عالمی وبا کے بحران کے وقت ایک غذائی جانبازوں کے طور پر اُبھرا ہے اور انہوں نے اس چیلنج کو ایک  موقع کی شکل میں بدل دیا ہے۔ ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران غذائی اجناس کی ریکارڈ لوڈنگ اَن لوڈنگ اور نقل وحمل کا کام کیا ہے۔  دوسری طرف غذائی اجناس کی خریداری بھی  بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رہی اور سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے  اس برس  گیہوں کی خریداری میں پچھلے برس کے  اعداد وشمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وزیر موصوف نے جائزہ میٹنگ کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں غذائی اجناس کی تقسیم کا بھی  جائزہ لیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

کووڈ-19 کے موجودہ حالات کے پیش نظر اختراعی طریقہ کار کااستعمال کرتے ہوئے ایک بھارت سریشٹھ بھارت پروگرام کو آگے لے جایا جائیگا

کووڈ-19 کے موجودہ حالات کے پیش نظر اختراعی طریقہ کار کااستعمال کرتے ہوئے حکومت نے ایک بھارت سریشٹھ بھارت پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک بھارت سریشٹھ بھارت پروگرام (ای بی ایس بی) پروگرام کے تحت متعلقہ وزارتوں کے سکریٹریوں کی  حال ہی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے ہوئی  ایک میٹنگ میں لیا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

جناب سنتوش گنگوار نے ٹیوٹر ہینڈل @LabourDG کا افتتاح کیا، ہینڈل مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار فراہم کریگا

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق  تازہ ترین اعداد وشمار فراہم کرنے کی کوشش کے طور پر کل لیبر بیورو کیلئے ٹیوٹر ہینڈل @LabourDG کا افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے ٹیویٹ کیا کہ یہ ہینڈل انڈین لیبر مارکٹ انڈیکیٹرس سے متعلق اسنیپ شارٹ کا ایک باقاعدہ اور تازہ ترین سورس ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

سائنس اور ٹیکنالوجی کووڈ-19 سے نمٹنےکیلئے حل تلاش کررہی ہے

ایک میڈیا بریفنگ میں آج نیتی آیوگ کے رُکن ڈاکٹر ونود پال اور حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر کے وجئے راگھون نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے کووڈ-19 سے متعلق ٹیکوں، دواؤں کی کھوج، اختراعی اور جانچ کے شعبوں میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

کووڈ-19 سے لڑنے کیلئے کرنال اسمارٹ سیٹی نے کلیدی اقدامات شروع کیے

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • چنڈی گڑھ:مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے 27مئی 2020 سے سیکٹر 38 میں اور 28 مئی 2020 سے سیکٹر 52 میں روک تھام ابھیان ختم کیے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہاں کے شہریوں کی صحت کی جانچ اور نگرانی سختی کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ میونسپل کونسل کے حکام کے ذریعے علاقے میں باقاعدگی کے ساتھ سوچھتا اقدامات کیے جائیں گے اور آئی ای سی ابھیان چلایا جائیگا۔ اگر کوئی نیا مشتبہ معاملہ ملتا ہے تو فوری طور پر نمونے لیے جائیں گے اور انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔ حکومت ہند کے رہنما خطوط کے تحت  علاقے میں سماجی پروگراموں پر پابندی جاری رہے گی اور ضروری سماجی فاصلہ ماسک پہننے نیز صفائی ستھرائی سے منسلک اصول سختی سے نافذ رہیں گے۔
  • پنجاب: اقتصادی مشکلات میں اضافے کے دوران پنجاب کی ریاستی حکومت نے کووڈ وبا اور طویل لاک ڈاؤن کے سبب مالی بحران سے نبردآزما ریاست کی مدد کیلئے حکومت ہند سے 51102 کروڑ روپئے کی مالی امداد دیے جانے کی مانگ کی ہے۔ پنجاب کی ریاستی حکومت ریاست میں لاک ڈاؤن کے مستقبل کے بارے میں 20 مئی کو فیصلہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ 30 مئی کو کووڈکے سلسلے میں مجموعی حالات پر متعلقہ محکموں کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے اور اس کے بعد لاک ڈاؤن کو ہٹانے یا آگے بڑھانے پر حکومت کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
  • ہریانہ: ہریانہ کی ریاستی حکومت نے ریاست کے سبھی ڈپٹی کمشنروں  کو ہدایت دی ہے کہ ملک میں آنے والے  بین الاقوامی مسافروں کو شروعاتی سات دنوں کیلئے ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھا جائے۔ اس کے بعد ہی وہ اگلے سات دن کیلئے گھر میں قرنطینہ میں بھیجے جانے کے اہل ہوں گے۔اگر مناسب طریقے سے گھر میں قرنطینہ کی سہولیات نہ ہوں تو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو اس شخص سے متعلقہ ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کے ساتھ صلاح ومشورہ کرکے اسے بقیہ سات دن کی مدت کیلئے  مقررہ ادارہ جاتی  قرنطینہ مرکز میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی سی کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے رہنما خطوط پر پوری طرح عمل کرنے کے لئے بھی  احکامات دیے گئے ہیں۔
  • ہماچل پردیش:وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے ڈپٹی کمشنروں، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور چیف میڈیکل آفیسروں سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے پر زور دیا جس سے لوگ آسانی کے ساتھ ان مراکز میں قیام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون سے پہنچ رہے سبھی لوگوں کو ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھا جائے اور ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ نگیٹیو پائے جانے کے بعد ہی انہیں ہوم  کوارنٹائن میں بھیجا جاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے آرہے ہماچل کے شہریوں کیلئے بھی  اسی طریقہ کار پر عمل کیے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 پازیٹیو مریضوں کے سبھی  رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے اور ان کی جانچ پر بھی زور ہونا چاہئے۔ جس سے ان کا وقت پر علاج یقینی ہو اور وائرس کے پھیلنے پر روک لگائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کوارنٹائن لوگوں کی آمدورفت کی مؤثر نگرانی کیلئے ان سبھی لوگوں سے کورونا مکت ایپ ڈاؤن لوڈ کرنےکیلئے کہا جانا چاہئے۔
  • کیرل:سپریم کورٹ کے ذریعے تارکین وطن مزدوروں کے حالات کاازخود نوٹس لیےگئے معاملے پر دیے گئے ردعمل میں کیرل حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 55 ٹرینوں کے ذریعے 70137 تارکین وطن ورکروں کو اپنی آبائی ریاست بھیجا گیا ہے۔ 434280تارکین وطن ورکروں کو کھانے ، پینے اور دیگر سہولتوں والے  21556 مقامات میں ٹھکانہ فراہم کیاگیا ہے۔ ریاست میں آج صبح سے شراب کی دوکانیں کھلنی شروع ہوگئی ہیں۔ شراب کی فروخت کیلئے قطار کے بندوبست سے  متعلق ایپ  بیوکیو کے خلاف  بڑی تعداد میں شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے ہوم کوارنٹائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تلاش کرنے کیلئے اچانک جانچ شروع کردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ریاستی حکومت کے مراکز میں بھیجا جارہا ہے۔  کووڈ-19 کا پہلا معاملہ درج کیے جانے کے 119ویں دن کیرل میں کُل مصدقہ معاملات کی تعداد ایک ہزار سے اوپر نکلتے ہوئے 1004 کی سطح پر پہنچ گئی۔ تقریباً 45فیصد (445 معاملے) پچھلے 14 دن میں ہی بڑھے ہیں۔ ابھی تک آن لائن درخواست دینے والے 6 لاکھ لوگوں میں سے 1.05 لاکھ کیرل کے باشندے 27 مئی تک ریاست میں لوٹ آئے ہیں جن میں بیرون ملک اور دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگ شامل ہیں۔
  • تملناڈو: جنوبی ریلوے نے اپنے ایک ملازم کے کووڈ-19 سے متاثرہ پائے جانے کے بعد چنئی میں اپنے ہیڈکوارٹر کو بند کردیا ہے۔ اس کمپلیکس کو انفیکشن سے مبرا کیے جانے کے بعد پیر سے کھول دیا جائیگا۔ ہوائی جہاز کے ذریعے مدورئی میں پہنچے تین مسافر جانچ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ایک بنگلورو سے اور دو نئی دہلی سے آئے تھے۔ ریاست نے ٹڈیوں کے سلسلے میں کسانوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری جاری کیے جانے کے ساتھ ہی حکام نے کہا کہ ا س سے تملناڈو کو کوئی مسئلہ نہیں ہونے کا پورا بھروسہ ہے۔ کل ریاست میں کووڈ-19 کے 817 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے کُل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18545 ہوگئی۔ فعال معاملات :8500، اموات: 133، ڈسچارج:9909،چنئی میں فعال معاملات کی تعداد:6307 ہے۔
  • کرناٹک: آج دوپہر 12 بجے تک کووڈ کے 75 نئے معاملے سامنے آئے۔ 28 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ آج اڈوپی میں 27، ہاسن میں 13، بنگلورو شہر میں 7 ، یاداگری میں 7، چتر دُرگ میں 6، جنوبی کنّڑ میں 6، کلبرگی اور چکمنگلور میں تین-تین ، وجئے پورہ میں2 ، رائے چور میں ایک نیامعاملہ درج کیا گیا۔ ریاست میں کُل پازیٹیو معاملات بڑھ کر 2493 کی سطح پر پہنچ گئے۔ فعال معاملات :1635 ، صحتیاب ہوئے:809، اموات:47۔
  • آندھراپردیش: وزیراعلیٰ نے ریاست کے اسکولوں اور کالجوں کی نگرانی کیلئے ایک تعلیمی ویب پورٹل www.apsermc.ap.gov.in کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ریاست میں مثبت ماحول تیار کیاجائیگا۔ 9858 نمونوں کی جانچ کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں میں 54 نئے معاملے درج کیے گئے جبکہ 45 لوگوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ کُل معاملے:2841، فعال معاملے:824، صحتیاب ہوئے: 1958، اموات:59، دوسری ریاستوں سے متعلقہ کُل پازیٹیو معاملے بڑھ کر 293 ہوگئے جن میں فعال معاملے کی تعداد 126  ہے۔ بیرون ملک سے واپس آئے کُل پازیٹیو معاملے 111 ہیں۔
  • تلنگانہ: لاک ڈاؤن میں توسیع اور ورکروں نیز فنڈز میں کمی کے باوجود تلنگانہ حکومت نے کسانوں سے 12000 کروڑ روپئے کے دھان،مکئی اور بنگالی چنا، سورج مکھی اور جواڑ کی خریداری کی ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں نیز ان کے دواؤں کے کنٹرول سے متعلق محکموں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ ڈرگس اور کاسمیٹکس ایکٹ اور فارمیسی ایکٹ پر مناسب عمل درآمد کررہے ہیں۔تلنگامہ میں 28 مئی کو کُل پازیٹیو معاملے  2098 کی سطح پر ہیں، ابھی تک 173بیرون ملک مقیم، بیرون ملک / سعودی عرب سے لوٹے 124 افراد کووڈ-19 سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔
  • اروناچل پردیش: حکومت نے کووڈ-19 وبا کے سبب اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے  ایک اقتصادی احیاء کمیٹی تشکیل دی ہے۔
  • آسام:آسام میں 33 نئے کووڈ-19 پازیٹیو معاملے پائے گئے۔ وزیر صحت نے کہا کہ کُل معاملے 831، فعال معاملے: 737 کی سطح پر پہنچ گئے، 87 افراد صحتیاب ہوگئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔
  • منی پور: وزیراعلیٰ نے ریاست کے کووڈ مریضوں کے علاج کیلئے اسکول میں 100 بستر والے عارضی کووڈ دیکھ بھال مرکز کے قیام کے معاملے پر محکمہ صحت ،صحت مشن اور یوناکواسکول، میترام، امپھال مغرب کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
  • میزورم : گجرات اور مدھیہ پردیش سے میزورم کے پھنسے ہوئے لوگوں کو لیکر آرہی ٹرین آج گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔
  • ناگالینڈ: گورنر آر این روی نے ریاست میں زیادہ بایو سیفٹی لیول لیب رکھنے کی ضرورت اور زیادہ سختی سے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے پر زور دیا۔ دیما پور میں لاک ڈاؤن کے رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے پر 109 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ جرمانے کے طور پر 15400 روپئے کی وصولی کی گئی۔
  • سکم:رجسٹرڈ پھنسے شہریوں کے مقابلے میں سکم کے  4415 پھنسے لوگ ریاست میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے 2063 پھنسے ہوئے لوگوں کو 7 خصوصی ٹرینوں سے واپس لایا جاچکا ہے۔ وزیر زراعت نے آر بی آئی گینگ ٹاک کے جنرل منیجر سےفارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن امداد باہمی کے اداروں کے لئے مالیات فراہم کرنے اور کسان کریڈٹ کارڈ جاری کرنے اور زیر التوا معاملات کےحل کیلئے قرض کیمپوں کے انعقاد کیلئے گزارش کی۔

پی آئی بی فیکٹ چیک(حقائق کی جانچ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007QFNG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008W4KB.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00996QR.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010VRSW.jpg

 

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013L87U.jpg

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2865



(Release ID: 1627660) Visitor Counter : 261