کابینہ سکریٹریٹ
کابینہ سکریٹری نے انتہائی متاثرہ 13 شہروں میں کووڈ کی صورت حال کا جائزہ لیا
Posted On:
28 MAY 2020 3:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28 مئی، 2020، کابینہ سکریٹری نے کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثرہ 13 شہروں کے میونسپل کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ حالات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ تمام متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
اس میٹنگ کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ یہ 13 شہر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر سمجھے جاتے ہیں اور ملک میں کورونا کے جتنے مثبت کیس سامنے آئے ہیں ان میں سے 70 فیصد کا تعلق ان ہی شہروں سے ہے۔
یہ 13 شہر ہیں، ممبئی، چنئی، دہلی/ نئی دہلی، احمد آباد، تھانے، پونے، حیدرآباد، کولکاتہ/ ہاوڑہ، اندور، (مدھیہ پردیش)، جے پور، جودھپور، چینگل پٹو اور تروولور (تمل ناڈو)
کووڈ-19 کے کیسوں کے بندوبست کے لیے میونسپل کارپوریشنوں کے حکام اور عملے کے افراد میں جو اقدامات کیے ہیں ان کا میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔
مرکزی حکومت نے شہری بستیوں میں کووڈ-19 کے بندوبست کے سلسلے میں رہنما خطوط پہلے ہی جاری کردیئے ہیں۔
اس حکمت عملی کی خصوصیات میں انتہائی خطرے والے کیسوں پر کام کرنا مثلاًمثبت کیسوں کی شرح، اموات کی شرح، کیسوں کے دوگنے ہونے کی شرح اور ایک ملین افراد کی جانچ کی شرح وغیرہ شامل ہیں۔
مرکز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گھیرا بندی والے زونوں کی جغرافیائی طور پر تشریح کی جائے گی جو کیسوں کا نقشہ تیار کرنے اور متاثرہ لوگ کن کن لوگوں سے ملے ہیں ان کی تفصیل فراہم کرنے اور ان کے جغرافیائی پھیلاؤ پر مبنی ہوگی۔ اس سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کے طریقوں کی وضاحت ہوسکے گی۔
میونسپل کارپوریشنیں یہ فیصلہ کرسکیں گی کہ آیا ضرورت کے مطابق رہائشی کالونیوں، محلوں، میونسپل وارڈوں یا پولیس تھانوں کے علاقوں، میونسپل خطوں اور شہروں کو گھیرا بندی والے علاقے قرار دیا جائے یا نہیں۔
شہروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور مقامی شہری ادارے کے ذریعے مقامی طور پر حاصل شدہ تکنیکی معلومات کی بنیاد پر گھیرا بندی والے علاقے کی موزوں طریقے پر تشریح کی جانی چاہیے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2853
(Release ID: 1627467)
Visitor Counter : 216
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada