بجلی کی وزارت

پاور فائیننس کارپوریشن کووڈ-19 سے مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو لنچ (دوپہر کا کھانا) فراہم کرے گا

Posted On: 27 MAY 2020 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 مئی 2020 ۔ کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے توانائی کی وزارت کے تحت مرکزی زمرے کی ایک سرکاری کمپنی اور ہندوستان کی پیش رو این بی ایف سی، پاور فائیننس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) نے ایشیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنیوں میں سے ایک تاج اسٹیٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، تاکہ صف اوّل کے کووڈ جانبازوں کو صاف ستھرا اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جاسکے۔ اس کوشش کے تحت پی ایف سی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال، نئی دہلی میں کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں اور دیگر صحت عملے کو پیک کئے ہوئے لنچ باکس دستیاب کرائے گا۔

اس اقدام کے تحت ڈاکٹر آر ایم ایل اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو روزمرہ کی بنیاد پر 25 مئی 2020 سے 60 دنوں تک اعلیٰ معیار کا صاف ستھرا اور صحت بخش کھانا (پیکڈ لنچ باکس) کی سپلائی کرنے کے مقصد سے کمپنی نے تاج اسٹیٹس کو 64 لاکھ روپئے (تقریباً) کی مالی امداد دستیاب کرائی ہے۔

وزارت صحت نے نئی دہلی میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کو کووڈ-19 کے علاج کے لئے مخصوص اسپتالوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا ہے، جہاں ڈاکٹروں اور دیگر صحت عملہ کووڈ-19 کے مریضوں کو دن رات علاج و معالجے کی سہولت اور دیگر صحت خدمات دستیاب کرارہے ہیں۔

اس سے قبل پی ایف سی کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لئے پی ایم- کیئرس فنڈ میں 200 کروڑ روپئے کا تعاون دے چکا ہے۔ پی ایف سی ملازمین بھی اس مہم میں پیش پیش ہیں اور انھوں نے اپنی ایک دن کی تنخواہ پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیہ کی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایف سی نے کوٹہ، راجستھان میں طبی آلات دستیاب کرانے کے لئے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کو 50 لاکھ روپئے دینے کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں سدھارتھ نگر اور بلندشہر کے ضلع کلیکٹروں کو 50-50 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2832

27.05.2020



(Release ID: 1627303) Visitor Counter : 179