وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ہوٹلوں اور دیگر رہائش گاہوں پر مشتمل اکائیوں کے سلسلے میں منظوری اور زمرہ بندی کے جواز کی مدت میں 30 جون 2020 تک کی توسیع کی۔


تمام زمروں کے ٹور آپریٹروں، ٹریول ایجنٹوں اور ٹورسٹ ٹرانسپورٹ آپریٹروں کو 6 مہینوں کی توسیع

Posted On: 26 MAY 2020 12:57PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت اسٹارٹریٹنگ نظام کے تحت ہوٹلوں کی زمرہ بندی طے کرتی ہے، تاکہ وہ مختلف طبقات کے سیاحوں کے معیارات کے مطابق ثابت ہوسکیں۔ اس نظام کے تحت ہوٹلوں کو ون اسٹار سے لے کر تھری اسٹار، فور اسٹار سے لے کر فائیو اسٹار تک کی ریٹنگ دی جاتی ہے اور یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ وہ الکحل کی خدمات سے آراستہ یا مبرا ہیں۔ اس کے علاوہ فائیو اسٹار ڈیلکس ، ورثہ (بنیادی)، ورثہ (کلاسیکی)، ورثہ (گرینڈ)، لیگیسی ونٹیج(بنیادی)، لیگیسی ونٹیج (کلاسک)، لیگیسی ونٹیج (گرانڈ) اور اپارٹمنٹ ہوٹل، ہوم اسٹے، گیسٹ ہاؤس وغیرہ کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں، یہ وضاحت بھی کی جاتی ہے۔ یہ زمرہ بندی/اسناد، پانچ برسوں کے لیے نافذ العمل ہوتی ہے۔

موجودہ صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میزبانی کی صنعت کووڈ-19 وبائی مرض کے حساب سے ازحد مشکل وقتوں سے گزر رہی ہے اور لاک ڈاؤن نے بری طریقے سے رہائشی شعبے کو متاثر کیا ہے۔ لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہوٹلوں اور دیگر رہائشی اکائیوں کے لیے اسنادبندی سے متعلق منظوری کی مدت ، زمرہ بندی اور ازسرنو زمرہ بندی کے معاملے میں ،یعنی جن رہائشی اکائیوں کی منظوری کی مدت اس مدت کے دوران ختم ہونے والی ہے (24.03.2020 سے 26.03.2020 کے دوران) ان کی یہ مدت بڑھا کر 30 جون 2020 تک کردی جائے گی۔

اسی طریقے سے وزارت نے ٹریول ایجنٹوں، ٹورآپریٹروں، ایڈونچر ٹورآپریٹروں، ڈومسٹک ٹور آپریٹروں اور ٹورسٹ ٹور آپریٹروں کے لیے بھی منظوری کی اسکیم فراہم کی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ان زمروں میں بھارت کے اندر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے عمدگی اور معیار کو فروغ دیا جائے۔

معائنے کے کام کو التوا میں ڈال دیے جانے اور لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کووڈ-19 وبائی مرض کو پیش نظر رکھتے ہوئے مارچ 2020 سےآگے جانچ پڑتال کی درخواستوں پر کام روک دیا گیا ہے۔ سیاحت کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر زمرے کے ٹور آپریٹروں (ان باؤنڈ، گھریلو، مخاطری) ٹریول ایجنٹوں اور ٹورسٹ آپریٹروں کو وزارت کی جانب سے درج ذیل شرطوں کے ساتھ 6 مہینے کی توسیع فراہم کی جائے۔

  1. اس سے قبل کی منظوری اگر 20 مارچ 2020 کے دوران (یعنی وزارت کی جانب سے بھارتی سیاحتی دفاتر کے ذریعے معائنے کے عمل کو روک دینے کی تاریخ کے سلسلے میں ) جب تک کہ لاک ڈاؤن جاری رہتا ہے، سابقہ اجازت برقرار رہے گی۔
  2. جن ٹورآپریٹروں نے رواں/ گزشتہ منظوری ختم ہونے سے پہلے توثیق نو کی درخواست گزاری ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ ت ع۔

U-2801



(Release ID: 1626892) Visitor Counter : 205