کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایچ آئی ایل (انڈیا) ایران کو طبی کنٹرول جراثیم کش دستیاب کرانے کے لئے پوری طرح تیار


اس مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنی (پی ایس یو) کی ریٹنگ بی بی سے بڑھاکر بی بی بی کردی گئی ہے

Posted On: 24 MAY 2020 1:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 مئی 2020 ۔ کووڈ-19 کے سبب کئے گئے لاک ڈاؤن کے پیدا شدہ لوجسٹکس و دیگر چیلنجوں کے باوجود، کیمیا و کھاد کی وزارت کے کیمیا و پیٹروکیمیکل محکمہ کے ماتحت مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنی (پی ایس یو) ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے زرعی برادری کے لئے بالکل صحیح وقت پر جراثیم کش ادویات کی پیدوار اور سپلائی یقینی بنائی ہے۔

ایچ آئی ایل اب ہندوستان اور ایران کے درمیان سرکاری سطح پر ہوئے انتظام کے تحت ایران کو طبی کنٹرول پروگرام کے لئے 25 ایم ٹی میلاتھیون ٹیکنیکل کی پیداوار اور سپلائی کرنے کے عمل میں ہے۔ خارجی امور کی وزارت نے اس چیز یعنی جراثیم کش کی پیداوار کرکے اس کی سپلائی ایران کو کرنے کے لئے ایچ آئی ایل سے رابطہ کیا ہے۔

یہی نہیں اس مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنی کی ریٹنگ بی بی سے بڑھاکر بی بی بی کردی گئی ہے، جو ایک مستحکم سرمایہ کاری گریڈ کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کمپنی نے لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کو 10 میٹرک ٹن پھپھوند کش مینکوزیب کا ایکسپورٹ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں مزید 12 میٹرک ٹن مینکوزیب کا ایکسپورٹ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایچ آئی ایل نے طبی کنٹرول پروگرام کے لئے راجستھان اور گجرات کو میلاتھیون ٹیکنیکل کی سپلائی کے لئے زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ ایچ آئی ایل نے گزشتہ ہفتہ تک 67 میٹرک ٹن میلاتھیون ٹیکنیکل کی پیداوار اور سپلائی کی تھی۔

ایچ آئی ایل نے ڈینگو اور چکن گنیا کنٹرول پروگرام کے لئے میونسپل کارپوریشنوں کو میلاتھیون ٹیکنیکل کی سپلائی کی۔

کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے این وی بی ڈی سی پی پروگراموں کے تحت دیے گئے سپلائی آرڈر کے متعلق راجستھان، پنجاب، اڈیشہ اور آندھراپردیش جیسی مختلف ریاستوں کو 314 میٹرک ٹن ڈی ڈی ٹی 50% ڈبلیو ڈی پی کی سپلائی کی گئی۔ کمپنی 252 میٹرک ٹن کی باقی ماندہ مقدار کی دیگر ریاستوں کو سپلائی کرنے کے عمل میں ہے۔

ایچ آئی ایچ نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 15 مئی 2020 تک 120 میٹرک ٹن میلاتھیون ٹیکنیکل، 120.40 میٹرک ٹن ڈی ڈی ٹی ٹیکنکل، 288 میٹرک ٹن ڈی ڈی ٹی 50%، 21 میٹرک ٹن ایچ آئی ایل گولڈ (پانی میں گھل جانے والی کھاد)، 12 میٹرک ٹن مینکوزیب پھپھوندکش برائے برآمدات اور 35 میٹرک ٹن ایگروکیمیکل فارمولیشن کی پیداوار کی، تاکہ کسان برادری یعنی کسانوں اور محکمہ صحت کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2776

 


(Release ID: 1626640) Visitor Counter : 235