وزارت دفاع

مشن ساگر – آئی این ایس کیسری ماریشس کے پورٹ لوئس پر

Posted On: 23 MAY 2020 8:31PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،24 مئی / مشن ساگر کےا یک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ کا جہاز  آئی این ایس کیسری 23 مئی ، 2020 ء کو  ماریشس کے  پورٹ لوئس پہنچ گیا ہے ۔ حکومت ِ ہند   دوست بیرونی ملکوں کو  کووڈ – 19 عالمی وباء سے نمٹنے میں  مدد فراہم کر رہا ہے  اور اِسی سلسلے میں آئی این ایس کیسری  ماریشس کی عوام کے لئے  کووڈ – 19 سے متعلق ضروری ادویات  اور آیوروید دواؤں کی ایک خصوصی کھیپ لے کر پہنچا ہے ۔

          اس کے علاوہ ، بھارتی بحریہ کے ڈاکٹروں اور نیم فوجی عملے  کے 14 ارکان پر مشتمل  ایک خصوصی طبی ٹیم بھی  اس جہاز پر پہنچی ہے ، جو کووڈ – 19 سے متعلق ہنگامی حالات  سے نمٹنے میں  اپنے ماریشس  کے ہم منصبوں کےساتھ مل کر کام کرے گی ۔  طبی امدادی ٹیم نے دیگر کے علاوہ سماجی ادویات کے  ماہرین  ، پھیپڑوں اور سانس کے ماہرین بھی شامل ہیں ۔

          حکومتِ ہند کی جانب  سے  ماریشس کی حکومت کو ادویات سونپنے کی ایک با ضابطہ تقریب 23 مئی ، 2020 ء کو منعقد کی گئی ۔ ماریشس حکومت کی جانب سے وہاں کے وزیر صحت ڈاکٹر کیلیش  جگت پال  نے  دوائیں وصول کیں ۔ بھارت کی جانب سے ماریشس میں بھارت کے  ہائی کمشنر  جناب تن مایا لال  نے بھارت کی نمائندگی کی ۔  وزیر موصوف نے آئی این ایس کیسری  کے کمانڈنگ آفیسر ، کمانڈر مکیش تائل  کے ساتھ بھی گفتگو کی۔

          ماریشس کے لئے یہ امداد کووڈ – 19 کی جاری عالمی وباء کے دوران بھارت کے آؤٹ ریچ پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔ مشن ساگر وزیر اعظم کے  ، اُس نظریے کی مطابقت میں ہیں ، جس میں  خطے میں سب کے لئے سکیورٹی  اور ترقی  " ساگر " پر زور دیا  گیا ہے ۔ یہ مشن بھارت کی طرف سے بحرِ ہند کے دائرے میں آنے والے ملکوں کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور   عالمی وباء کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین رشتوں  کا اظہار ہے ۔ یہ آپریشن امورِ خارجہ کی وزارت  اور حکومتِ ہند کی دیگر ایجنسیوں  کے قریبی تعاون سے  کیا جا رہا ہے۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (24-05-2020)

U. No.  2763

 

 



(Release ID: 1626533) Visitor Counter : 191