ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے 15 جوڑی خصوصی ریل گاڑیوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ  کی شرائط میں ترمیم کی


ان ریل گاڑیوں کے لئے ایڈوانس ریزرویشن کی مدت (اے آر پی)  کو 7 دن سے بڑھاکر 30 دن کیا گیا

یہ تبدیلی  ٹرین بکنگ کی تاریخ  24 مئی 2020 سے  اور 31 مئی 2020 سے  چلنے والی ٹرین کے لئے نافذ کی جائے گی

Posted On: 22 MAY 2020 8:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 مئی 2020،     انڈین ریلویز 12 مئی 2020 سے 15 جوڑی خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لئے   ان 15 جوڑی خصوصی ٹرینوں کی چند شرائط میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے، جو کہ درج ذیل ہے:

ان ریل گاڑیوں کی ایڈوانس ریزرویشن کی مدت (اے آر پی) کو 7 دن سے بڑھاکر 30 دن کیا جائے گا۔

ان ریل گاریوں کے لئے کوئی تتکال بکنگ نہیں ہوگی۔

ان ریل گاڑیوں کے لئے موجودہ ہدایت کے مطابق آر اے سی/ ویٹنگ لسٹ ٹکٹ  جاری کئے جائیں گے۔ لیکن موجودہ ہدایات کے مطابق ان ریل گاڑیوں پر ویٹنگ لسٹ والے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پہلا چارٹ روانگی کے مقررہ وقت سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے تیار کیا جائے گا اور دوسرا چارٹ  ٹرین کی روانگی کے مقررہ وقت سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے (جبکہ پہلے 30 منٹ  پہلے تیار کیا جاتا تھا) تیار کیا جائے گا۔  موجودہ بکنگ کو پہلے اور دوسرے چارٹ میں  اجازت دی جائے گی۔

ڈاک خانوں ، یاتری ٹکٹ سویدھا کیندر (ائی ٹی ایس کے) لائسنس داروں  سمیت کمپیوٹرائزڈ پی آر ایس کاؤنٹروں کے ساتھ ساتھ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے  اتھارائزڈ ایجنٹوں اور کامن سروس سینٹروں کو  ٹکٹوں کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔

مذکورہ بالا  ترمیم کو  ٹرین بکنگ  کی تاریخ 24 مئی 2020  سے اور  31 مئی 2020 سے چلنے والی ٹرین کے لئے  نافذ  کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2748

                          



(Release ID: 1626335) Visitor Counter : 304