صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیشومان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم کے تحت 1 کروڑ علاج مہیا کرائے گئے


ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویبنار بعنوان’’ آیوشمان بھارت : ایک کروڑ کا علاج اور اس کے آگے‘‘ سے خطاب کیا

Posted On: 21 MAY 2020 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21مئی 2020/  حکومت ہند کی اہم صحت ، بیمہ اسکیم آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم ( اے بی پی ایم جے اے وائی)  نے آج ایک کروڑ علاج کرنے کے نشانے  کو حاصل کرلیا ہے۔ اس کامیابی کے موقع پر  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ویبنار کی ایک سیریز  آروگیہ دھارا کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کیا، جو عوامی  صحت سے وابستہ  مسائل کے مطابق موجودہ مسائل پر غورو خوض کرنے کے لئے ایک آزاد  پلیٹ فارم  کا کردار ادا کرے گا۔ ویبنار کا عنوان ’’  آیوشمان بھارت: ایک کروڑ علاج اور ا س کے بعد ‘‘ ہے۔ ویبنار کے دوران وزیر مملکت (ایچ اینڈ ڈبلیو) جناب  اشونی کما ر چوبے بھی موجود تھے۔

 این اے او ایچ کے سی ا ی او ڈاکٹر اندوبھوشن نے اس موقع پر اے بی پی ایم جے وائی کی کارکردگی پر پرزینٹیشن  دیا اورآگے  کے سفر پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی صحت  اتھارٹی (این اے ایچ)  کے تمام افسران سوشل میڈیال پلیٹ فارم کے ذریعہ ویبنار کو نشر کیا گیا اور یہ عام عوام  کے تمام ممبران کے لئے کھلا ہے۔

 اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا  اپنے آغاز کے بعد دو برس سےبھی کم وقت میں غریب کنبوں کے مریضوں کو ایک کروڑ علاج مہیا کرانا آیوشمان  بھارت  پی ایم  جے وائی  اسکیم کے لئے ایک میل کا پتھر ہے۔ اس میں 21565 سرکار اور نجی پینل پر اسپتالوں کے ذریعہ 13412 کروڑو روپے  کی لاگت سے یہ علاج  مہیا کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا آیوش مان بھارت اسکیم آئندہ  مہینوں اور برسوں کے دوران صحت سے متلعق  درپیش  چیلنجوں سے نمٹنے میں انسانیت کے نظریہ کے ساتھ ایک راہنما کا رول  نبھاتی رہے گی۔

انہوں نے کہا سال 2018 میں آغاز  کے بعد سے ہی آیوشمان بھارت وزیراعظم  جن آروگیہ اسکیم   حکومت کی اہم صحت اسکیم بنی ہوئی  ہے۔ اس میں ہر کننے کو سالانہ دیئے جارہے 5 لاکھ روپے کے صحت  کور کے ذریعہ  غریب اور محروم ہندستانیوں کو اسپتالوں میں کفایتی علاج مہیا کرایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں 10.74 کروڑ سے زیادہ غربا ، سب سے زیادہ کمزور طبقوں کے کنبوں  کو مالی رسک تحفظ  کو یقینی بنایا ہے۔ ساتھ ہی یہ ہندستان میں سبھی کے لئے صحت کوریج حاصل کرنے کی سمت  میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

مرکزی وزیر نے ان تمام ریاستوں کو نیک خواہشات پیش کیں اور تشکر کا اظہار کیا، جنہوں نے کووڈ-19 کے اس غیر یقینی دور میں اسکیم کا فائدہ دینے کے بعد وعدے کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا، حکومت  ہند آیوش  مان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تمام  53 کروڑ مستفدین کو مفت کووڈ-19 جانچ  اور علاج مہیا کرانے کی سمت میں مسلسل کوششیں کررہی ہے جس سے حکومت ہند  کے   سبھی کے لئے صحت کوریج  کے عزم، ممکنات اور صلاحیتوں کو مضبوطی ملے گی۔

 اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے واٹس ایپ پر آسک آیوشمان چیٹ بورڈ کا آغاز کیا کو 24x7 کام کرنے والا اے آئی اہلیت مدد گار ہے۔ یہ اے بی پی ایم وائی اسکیم کے فائدے، خصوصیات، ای کارڈ بنوانے کے عمل، نزدیک میں واقع پینل  اسپتالوں ، فیڈبیک اور شکایات  درج کرانے کےعمل جیسی معلومات فراہم کراتا ہے۔چیٹ بوٹ کی اہم خصوصیات میں اس کا ہندی اور انگریزی  بھاشا  سمجھنے  اور ردعمل  دینے میں اہل ہونا شامل ہے۔ یہ  یوزرس کےلئے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ (تحریری بیان کو بولنا)  کی سہولت بھی دستیاب کراتاہے اور اسے تمام اہم میڈیا پلیٹ فارم  پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

این اے ایچ مسلسل تمام ٹسٹ  ، علاج ، اسپتال  اور متعلقہ رہنما   ہدایات، مستفدین  کے لئے معلومات   کے فروغ  ساجھا کرنے  اور ان میں ترمیم   ہر کام کررہےہیں۔ اس سے کووڈ-19 سے متعلق  افواہوں اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

 نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر ونود پال نے کہاکہ 2018میں آغاز  کے بعد سے ہی اے  بی، پی ایم  جے اے وائی اسکیم غریب اور محروم  بھارتیوں کو اسپتالوں میں کفایتی  علاج مہی کرارہی ہے ۔  پی ایم جے اے وائی کا مقصد ملک میں 10 کروڑ  غریبوں ، سب سے زیادہ محروم  کنبوں کو مالی رسک تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ہندستان  میں یونیورسل ہیلتھ  کوریج حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

جناب  اندوبھوشن نے کہا کہ   این اے ایچ نے اس مدت کو اپنے آئی ٹی نظام نجی شعبے  کے اسٹیک ہولڈرس کی مہارت یا خصوصیات اور نیٹ ورک کو  حکومت ہند کی تیاریوں میں تعاون دینے اور کوڈ  پازیٹیو مریضوں اور ان  کے گھروالوں سے ملنے والی ہزاروں فون کالوں کو پورا کرنے کے لئے  قومی کووڈ-19  ہیلپ لائن  1075 کے نظم کی شکل میں فیڈبیک دینے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

***************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2719



(Release ID: 1626326) Visitor Counter : 430