صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ۔ 19 کے بارے میں اپ ڈیٹ
صحت یابی کی شرح 40.98 فیصد ہوئی
Posted On:
22 MAY 2020 6:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 مئی 2020، کووڈ۔ 19 کے معاملے میں مرحلے وار پہلے سے احتیاط کرنے اور فعال نظریئے کے ذریعہ حکومت ہند کووڈ۔ 19 کی روک تھام ، کنٹیمنٹ اور بندوبست کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ کئی اقدامات کررہی ہے۔ ان اقدامات کا اعلی ترین سطح پر مستقل طریقے سے جائزہ لیا جارہا ہے اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز سے ہندوستان میں کووڈ۔ 19 کے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد میں 6088 معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔تصدیق شدہ معاملات کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 118447 ہوگئی ہے۔سرگرم طبی نگرانی کے تحت آنے والے معاملات کی تعداد 66330 ہے۔
اب تک مجموعی طور پر 48533 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 33234 مریض صحت ہوئے ہیں۔اس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی شرح 40.98 فیصد ہوگئی ہے۔
ایسی صورت میں جبکہ ہم لاک ڈاؤن 4.0 کے دور سے گزر رہے ہیں، یہ ضروری ہے کہ کووڈ سے متعلق مناسب رویہ کو اپنے طرز زندگی کا ایک ضروری حصہ بنانے پر توجہ دی جائے، جس میں لازمی طور پر ہاتھوں کو بار بار دھونا اور ہاتھوں کی صفائی ستھرائی،ماسک/ فیس کور کا استعمال ‘دو گز کی دوری’ بنائے رکھنے کے لئے فزیکل ڈسٹنسنگ، بزرگوں اور ایسے لوگوں کی دیکھ بھال جنہیں اس بیماری سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے، وزارت آیوش کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے اپنی قوت مدافعت کو فروغ دے کر اپنی حفاظت کرنا، آروگیہ سیتو ایپ انسٹال کرنا،علامات کی صحیح وقت پر اطلاع دیتے ہوئے صحت مندی حاصل کرنے کا رویہ اختیار کرنا اور کووڈ۔ 19 مریضوں سے نفرت نہ کرکے ان کا خیال رکھنا شامل ہیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : visit: https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہلیپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(22-05-2020)
U-2744
(Release ID: 1626312)
Visitor Counter : 197