بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی، او این جی سی کے ساتھ مل کر قابل احیا توانائی کاروبار کے لیے مشترکہ کاروباری کمپنی قائم کرے گا


مہارتن کمپنیاں قابل احیا توانائی کے پروجیکٹوں،ذخائر، ای –موبیلٹی اور ای ایس جی(ماحولیات، سماجی اور حکمرانی کے تقاضوں پر عمل کرنے والے پروجیکٹوں) میں مواقع تلاش کریں گی

Posted On: 22 MAY 2020 12:37PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری دائرہ کارکی  صنعت، این ٹی پی سی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت سرکاری دائرہ کارکی صنعت کےتحت، تیل و قدرتی گیس کارپوریشن لمیٹیڈ (او این جی سی) نے قابل احیا توانائی کاروبار کے لیے ایک مشترکہ کاروباری کمپنی کے قیام کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت دونوں کمپنیوں کو قابل احیا توانائی کے شعبے میں اپنا کاروبار بڑھانے کی بنیاد فراہم کرے گی۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر این ٹی پی سی کے ڈائرکٹر (تجارتی امور) جناب اے کے گپتا اور او این جی سی کے ڈائرکٹر (خزانہ) اور کاروباری ترقیات اور مشترکہ کاروباری اداروں کے انچارج جناب سبھاش کمار نے اپنے دستخط کیے۔ مفاہمتی عرضداشت پر یہ دستخط کی سرگرمی این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ اور او این جی سی کے سی ایم ڈی جناب ششی شنکر کی مقتدر موجودگی میں ورچوول کانفرنسنگ موڈ کے انداز میں انجام پائی۔ دونوں کمپنیوں کے دیگر ڈائرکٹر اور افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مذکورہ مفاہتی عرضداشت کے مطابق این ٹی پی سی اور او این جی سی بھارت اور سمندر پار ساحل سمندر سے دور ہوائی اور دیگر قابل احیا توانائی پروجیکٹوں کے قیام کے امکانات تلاش کریں گی۔ یہ کمپنیاں ہمہ گیری، ذخائر، ای-موبیلٹی اور ای ایس جی( ماحولیات، سماجی اور حکمرانی) کے شعبوں میں ان مقاصد کی تکمیل والے پروجیکٹوں کے سلسلے میں بھی مواقع تلاش کریں گی۔

این ٹی پی سی فی الحال اپنے پورٹ فولیو کے تحت 920 ایم ڈبلیو تنصیبی قابل احیا بجلی پروجیکٹوں کی حامل ہے اور اسی طریقے سے 2300 ایم ڈبلیو آر ای پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔اس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کے بعد این ٹی پی سی اپنی قابل احیا توانائی صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔ یعنی آرای صلاحیت اضافہ پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور ساحل سمندر سے دور ہوائی اور سمندر پار قابل احیا توانائی پروجیکٹوں پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔ اس سے بھارت کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی اس کمپنی کو 32 جی ڈبلیو قابل احیا توانائی پروجیکٹوں کو 2032 تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کے اولوالعزم نشانوں کے حصول میں مدد ملے گی۔

او این جی سی کے پاس 176 ایم ڈبلیو قابل احیا توانائی پورٹ فولیو موجودہے ،جو 153 ایم ڈبلیو ہوائی بجلی اور 23ایم ڈبلیو شمشی توانائی پر مشتمل ہے۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط سے قابل احیا توانائی کاروبار میں او این جی سی کی موجودگی میں اضافہ ہوگا اور یہ ادارہ 2040 تک اپنے پورٹ فولیو میں 10 جی ڈبلیو کی قابل احیا بجلی کی صلاحیت کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے گا۔ این ٹی پی سی گروپ کی مجموعی 62110 ایم ڈبلیو تنصیبی صلاحیت  کے ساتھ این ٹی پی سی کے تحت اب 24 کوئلہ، 7 مشترکہ سائیکل گیس/ رقیق ایندھن، ایک پن بجلی، 13 قابل احیا اور 25 جے وی پاور اسٹیشن پر مشتمل 70 پاور اسٹیشن ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2727

م ن۔   ت ع۔



(Release ID: 1626029) Visitor Counter : 185