وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کل ملک کے تمام کمیونٹی ریڈیوز سے بات کریں گے
Posted On:
21 MAY 2020 4:17PM by PIB Delhi
ایک منفرد آوٹ ریچ اقدام کے تحت مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر کل یعنی 22 مئی ، 2020 کو شام 7 بجے ملک میں کمیونٹی ریڈیو سے بات چیت کریں گے۔ اس بات چیت کو بیک وقت ملک کے تمام کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں پر نشر کیا جائے گا۔
بات چیت کی نشریات دو حصوں۔ ایک ہندی اور ایک انگریزی میں کی جائے گی۔ سامعین اس بات چیت کو ایف ایم گولڈ (100.1 میگاہرٹز) پر شام 7:30 بجے ہندی اور انگریزی میں 9 بج کر 10 منٹ پر سن سکتے ہیں۔
یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب حکومت کووڈ سے متعلق کمیونکیشن کے لئے ملک کے تمام طبقوں تک پہنچنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں تقریبا 290 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ہیں اور یہ مل کر زمینی سطح پر آبادی تک پہنچنے کے لئے ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔ اس گفتگو کا مقصد ہندوستان کے دور دراز کونوں میں آباد لوگوں تک پہنچنے کے لئے ان کی طاقت کا استعمال کرنا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب وزیرموصوف تمام کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے سامعین کو بیک وقت خطاب کریں گے۔ گفتگو کے دوران وزیر کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 2709
(Release ID: 1625985)
Visitor Counter : 205
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam