پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

اب تک پی ایم یو وائی مستفدین میں 6.8 کروڑ مفت ایل پی جی سلنڈر تقسیم کیے گئے

Posted On: 21 MAY 2020 2:52PM by PIB Delhi

کووڈ۔ انیس سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے معاشی اقدامات کے تحت حکومت ہند نے ’ پردھان منتری غریب کلیان پیکج‘ (پی ایم جی کے پی) کے نام سے ایک غریب موافق اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت تین مہینے تک آٹھ کروڑ سے بھی زیادہ پی ایم یو وائی ( پردھان منتری اجول یوجنا) مستفدین کو مفت ایل پی جی سلینڈر فراہم کر رہی ہے جو یکم اپریل 2020 سے موثر ہے۔ اپریل 2020 کے دوران تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے پی ایم جی کے پی کے تحت پی ایم یو وائی مستفدین کو453.02لاکھ سلینڈر تقسیم کئے ہیں۔ ادھر، 20 مئی 2020 تک او ایم سی نے اس پیکج کے تحت پی ایم یو وائی مستفدین کو کل 679.92لاکھ سلینڈر تقسیم کئے ہیں۔ مستفدین کے کھاتوں میں براہ راست فوائد کی منتقلی ( ڈی بی ٹی) کے توسط سے پیشگی طور پر فنڈز دئیے گئے تھے تاکہ اس سہولت سے مستفیض ہونے میں کوئی مشکل نہ ہو۔ کورونا بہادر یعنی ایل پی جی سلینڈر ڈلیوری کی سپلائی چین میں کام کرنے والے اہلکار نہ صرف بروقت سلنڈروں کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ، بلکہ مستفدین میں حفظان صحت اور صحت کے مختلف رہنما خطوط کے بارے میں آگاہی بھی پیدا کررہے ہیں۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 2706



(Release ID: 1625981) Visitor Counter : 174