کابینہ

کابینہ نے جموں و کشمیر سول سروسز (لا مرکزیت اور بھرتی)ایکٹ 2020 کے سلسلے میں جموں و کشمیر تشکیل نو(ریاستی قوانین کو اختیار کرنا)حکم ثانی کے اجراء کو منظوری دی

Posted On: 20 MAY 2020 2:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20مئی2020: مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019ء کی دفعہ 96 کے تحت جموں و کشمیر (ریاستی قوانین کو اختیار کیا جانا)حکم ثانی 2020ءکے لئے اپنی استقدامی منظوری دے دی ہے۔اس آرڈر نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جموں و کشمیر سول سروسز (لامرکزیت اور بھرتی)ایکٹ (2010ء کا 16واں ایکٹ)میں ہر سطح کی نوکریوں میں یہاں کاباشندہ ہونے سے متعلق  شرائط کے نفاذ میں مزید ترمیم کی ہے۔

یہ آرڈر جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تمام اسامیوں کے سلسلےمیں روزگار کے لئے مخصوص باشندہ ہونے سے متعلق کسوٹی پر نافذ العمل ہوگا۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(20.05.2020)

(U: 2653)



(Release ID: 1625327) Visitor Counter : 186