PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کی روز مرہ بلیٹن

Posted On: 16 MAY 2020 7:09PM by PIB Delhi

کووڈ-19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

 

صحت کے سکریٹری نے کووڈ-19 کے زیادہ متاثر معاملوں والے 30میونسپل علاقوں سے بات چیت کی: کووڈ-19 کو قابو کرنے اور اس کے بندوبست کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا: صحت یاب ہونے کی شرح میں 35.09 فیصد کا اضافہ

جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 30 میونسپل علاقے آتے ہیں ان میں مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، دہلی، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، اترپردیش، تلنگانہ، آندھرا پردیش، پنجاب اور اڈیشہ شامل ہیں۔ کووڈ-19 کے معاملوں کے بندوبست کے لئے میونسپل کارپوریشنوں کے افسروں اور عملے کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اب تک کل 150 لوگوں کا علاج کیاگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2233 مریضوں کا علاج کیاگیا۔ اس طرح صحت یاب ہونے کی کل شرح 35.09فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔ اب تصدیق شدہ معاملوں کی کل تعداد 85940 ہے۔ کل سے ہندوستان میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد میں 3970 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برائے  تفصیلات:

کووڈ-19 سے نمٹنے میں بھارتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے آتم نربھر بھارت مشن کے تحت وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کی طرف سے اعلان کی گئی چوتھی قسط کی تفصیلات پیش کی گئی

برائے  تفصیلات:

وزیر خزانہ نےزراعت، ماہی پروری اور ڈبہ بند خوراک کے سیکٹروں کے لئےزراعت،  بنیادی ڈھانچے، لاجسٹک ، صلاحیت سازی، حکمرانی اور انتظامی اصلاحات کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا

وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن نے جمعہ کو زراعت، ماہی پروری اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹروں کے لئے بنیادی ڈھانچے، لاجسٹک، صلاحیت سازی، حکمرانی اور انتظامی اصلاحات کو مستحکم کرنےکے لئے اقدامات کی تیسری قسط کا اعلان کیا۔  ان اعلانات میں شامل ہیں کسانوں کے واسطے فارم گیٹ بنیادی ڈھانچے کے لئے کروڑ روپے کا زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ، بہت چھوٹی خوراک کی صنعتوں کو باقاعدہ شکل دینے کے لئے 10 ہزار کرور روپے، پردھان منتری متھسے سمپدا یوجنا کے ذریعہ ماہی گیروں کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے، جانوروں کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے قومی پروگرام، مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچےکی ترقی کے فنڈ کے قیام کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے، ہربل کھیتی کو فروغ دینے کے لئے 4 ہزار کروڑ روپے کا تخمینہ، شہد کی  مکھی پالنے کے اقدامات کے لئے 500 کروڑ روپے شامل ہیں۔اس کے علاوہ زرعی سیکٹر کے لئے انتظامی اصلاحات اور حکمرانی کے اقدامات ، کسانوں کو بہتر قیمتیں دلانے کے لئے لازمی اشیا قانون میں ترامیم ، کسانوں کو ان کی پسند کی مارکیٹ فراہم کرانے کے لئے زرعی مارکیٹنگ اصلاحات اور زرعی پیداوار کی قیمت اور معیاری یقین دہانی۔

برائے تفصیلات

کووڈ-19 سے ہندوستان کے سب سے غریب لوگوں کو بچانے کے لئے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر کی مدد

حکومت ہند  اور عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر میں سے 750 ملین ڈالر کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ 750 ملین ڈالر ہندوستان کے کووڈ-19کے سماجی تحفظ کے پروگرام کو تیز کرنےکے لئے دیے جانے کی تجویز ہے، تاکہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے بری طرح متاثر غریب اور محروم لوگوں کو سماجی امداد فراہم کرکے بھارت کی کوششوں کو تعاون دیا جاسکے۔ ہندوستان میں کووڈ-19 سے ہنگامی طور پر نمٹنے کے لئے بینک کی طرف سے کل دو ارب ڈالر دیے جانے کا وعدہ پورا ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے صحت کے شعبے کے لئے فوری امداد کے لئے پچھلے مہینے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیاگیا تھا۔

برائے تفصیلات

بجلی مرکزی وزارت نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت 90.000 کروڑ روپے کا پیکیج دینے کے لئے ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تحریر کیا ہے

یہ مراسلہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ آر ای سی اور پی ایف سی  ڈسکام کو فوری قرض  فراہم کرے گا۔اودے کے تحت مقررہ مدت کے اندر مزید قرض فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ مزید یہ کہ ڈسکام اودے  ورکنگ کپیٹل لمٹ کے تحت مزید گنجائش نہیں رکھتا، لیکن بجلی کی واجبات کی شکل میں ریاستی سرکار سے حاصل کرنے کی گنجائش رکھتا ہے اور ریاستی سرکار سے قابل وصول کی حد تک ان قرضوں کے لئے مجازہوگا۔

برائے تفصیلات

مودی حکومت کا اعتمادکسانوں کی بھلائی کے ذریعہ ہی ہندوستان کی بھلائی  جب کسانوں کو بااختیار بنایاگیا۔ ملک خود کفیل بن جائے گا: امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت اِس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہندوستان کی بھلائی اس کے کسانوں کی بہبود میں مضمر ہے۔ کسانوں کو دی گئی یہ زبردست امداد وزیر اعظم کی دور اندیشی کو ظاہر کرتی ہے، جو کسانوں کو بااختیار بنا کر ملک کو خود کفیل بنانا چاہتے ہیں۔ جناب شاہ کے مطابق انتہائی منفی حالات میں بھی کسانوں کے تئیں وزیر اعظم کی حساسیت پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔

برائے تفصیلات

جناب من سکھ منڈاویہ نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت بہت سے اقدامات کے اعلانات کا خیر مقدم کیا، تاکہ کووڈ-19 سے نمٹنے میں بھارتی معیشت کو تعاون دیا جاسکے

جناب من سکھ منڈاویہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے اب تک تین قسطوں میں جو تفصیلی اعلان کیا ہے اس سے ہندوستان کی معیشت اور اس کے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، جو کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے جرأت مندی سے لڑ رہے ہیں۔

برائے تفصیلات

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے وزارت داخلہ کا مراسلہ ۔گھر واپس جانے والے مائیگرینٹ مزدوروں کو پیدل نہ جانے کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے خاص طور پر حکومت کی طرف سے چلائی جارہی بسوں اور شرمک خصوصی ٹرینوں میں ہی سفر کرایا جائے ۔

مرکزی وزارت داخلہ نے  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پھر خط تحریر کیا ہے اور کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ مائیگرینٹ مزدور پیدل گھر واپس نہیں جانے چاہئیں۔ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کی وزارت روزانہ کی بنیاد پر سو سے زیادہ شرمک خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہیں اور وہ ضرورت پڑنے پر مزید ٹرینیں چلانے کے لئے تیار ہے۔ لوگوں کو ان انتظامات کے بارے میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ واقف کرانا چاہئے۔ اور ان لوگوں سے ریاستی سرکار اس بات کے لئے زور ڈالیں کہ وہ پیدل سفر نہ کریں۔

برائے تفصیلات

پی ایم جی کے وائی کے تحت اب تک پی ایم یو وائی مستفذین کو 6.28 کروڑ سے زیادہ مفت سلنڈر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ پی ایم یو وائی مسفیذین کے بینک کھاتے میں 8432 کروڑ روپے منتقل کئے گئے ہیں

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ویبینار کے ذریعہ پی ایم یو وائی مستفیدین گیس ڈسٹریبوٹرس اور او ایم سی افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم یو وائی نے اپنے کامیاب سفر کے چار سال مکمل کرلیے ہیں۔ وزیر موصوف نے بحران کے ابتدائی دنوں میں یہ کہا تھا۔ مودی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اعلان کیا، جس میں پی ایم یو وای مستفیدین کے لئے تین مہینے کے واسطے مفت گیس سلنڈر شامل کیا گیا ہے۔ 8432 کروڑ روپے سے زیادہ ان کے کھاتوں میں پہلے ہی منتقل کردیے گئے ہیں اور پی ایم یو وائی مستفدین نے مفت سلنڈر حاصل کرلیے ہیں۔ پی ایم یو وائی مستفیدین نے اِس زبردست بحران میں ان کا خیال رکھنے کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

برائے تفصیلات

15 دنوں میں یعنی 15 مئی کی نصف شب تک 1.4 ملین (14لاکھ سے زیادہ پھنسے ہوئے لوگوں کو) ان کی آبائی ریاست میں بھیج دیاگیا ہے

15 مئی 2020 کی نصف شب تک  ملک کے مختلف حصوں سے کل 1074 شرمک خصوصی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ اورگزشتہ 15دنوں کے اندر 14 لاکھ سے زیادہ پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کی آبائی ریاست میں بھیج دیاگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 3 دن کے دوران یومیہ دو لاکھ سے زیادہ افراد واپس بھیجے جارہے ہیں۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو واپس بھیجا جائے گا۔

برائے تفصیلات

آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت 8 کروڑ مائیگرینٹ مزدوروں اور ان کے کنبوں کو مفت کھانا فراہم کیا گیا

صارفین کے امور خوراک اور عوام نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے کہا کہ کووڈ-19 کی اس بحرانی صورتحال کے دوران پھنسے ہوئے مائیگرینٹ مزدوروں کی خستہ حالت کو کم کرنے کے لئے اور انہیں اور ان کے کنبوں کو اناج فراہم کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 8 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس مختص کیاگیا ہے اور حکومت ریاست کے اندر ٹرانسپورٹ سمیت تقسیم کا پورا خرچ برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2020 تک 23 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقےایک فارم ایک کارڈ اسکیم کا حصہ ہوں گے۔

برائے تفصیلات

آر ای آر اے کا مؤثر نفاذ خریدار اور فروغ کرنے والے کے درمیان اعتماد بحال کرسکتا ہے: ہر دیپ سنگھ پوری

مکان اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ آر ای آر اے کا اصل مقصد خریدار اور فروخت کرنے والے کے درمیان کو بحال کرنے میں مدد کرنا ہے اور یہ اعتماد آر ای آر اے کے ایماندارانہ اور مؤثر نفاذ سے ہی بحال کیا جاسکتا ہے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر کووڈ- کے اثرات اور موجودہ عالمی وبا کی وجہ سے چیلنجوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ-19 کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر منفی اثر پڑا ہے، جس سے پروجیکٹوں کی تعمیر میں تاخیر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے 20 اپریل 2020 سے تعمیری سرگرمیوں کو منظوری دینے کے لئے کچھ اقدامات پیش کئے ہیں۔

برائے تفصیلات

او پی سمدر سیتو مرحلہ 2-آئی این ایس جلسواہندوستانی شہریوں کے ساتھ مالے سے روانہ ہوا

بھارتی بحری جہاز جلسوا نے مالدیپ میں مالے کی بندرگاہ پر 15 مئی تک 588 بھارتی شہریوں کو جہاز پر سوار کرانے کا کام پورا کرلیا تھا۔ آپریشن سمدر سیتو کے حصے کے طور پر سمندر کے راستے بیرون ملک کے سرزمین سے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے بھارت کی قومی کوششوں میں بھارتی بحریہ کا ایک اہم تعاون ہے۔ یہ جہاز بھارتی شہریوں کو لے کر آج سہ پہر کوچی پہنچ جائے گا اور یہ مالے سے صبح روانہ ہوگیا ہے، جس میں 6 حاملہ خواتین اور 21 بچے سمیت 588 لوگ شامل ہیں۔

برائے تفصیلات

انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر نے عالمی وبا اور لاک ڈاؤ ن کے نفسیاتی سماجی اثرات اور اس کس طرح نمٹنا ہے، سے متعلق سات ٹائٹل لانچ کئے

انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک کے پاس این بی ٹی انڈیا کے ذریعہ شائع کردہ کورونا اسٹڈیز سیریز کے تحت عالمی وبا اور لاک ڈاؤن کے سماجی نفسیاتی اثرات اور اس سے کس طرح نمٹنا ہے، سے متعلق سات عنوان کے سیٹ کے ای ایڈیشن کےسا تھ ساتھ ای لانچ پرنٹ ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اِن ناگفتبہ بہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے جو ان دنوں دنیا بھی سامنا کررہی ہے، این بی ٹی کتابوں کا زبردست اور غیر متوازی سیٹ لے کر آیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ کتابیں بڑی حد تک لوگوں کے ذہنی سکون کے لئے رہنمائی کریں گی۔

برائے تفصیلات

سائنس دانوں نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے موبائل انڈور ڈس انفیکشن اسپریئر تیار کیا

یہ اسپریئر کافی خصوصیات کے مالک ہیں اور یہ چھپی ہوئی جگہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جامع طور پر صفائی ستھرائی کے لئے کام آتے ہیں۔ اس ٹکنالوجی کی افادیت کووڈ-19 کے بعد بھی برقرار رہے گی۔

برائے تفصیلات

سی ایس آئی آر کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے انٹیل انڈیا اور آئی آئی آئی ٹی حیدر آباد کے اشتراک سے تشخیص کا آلہ تیار کرے گا

برائے تفصیلات

 

یہ اطلاعات پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئیں ہیں

  • آسام : گواہاٹی میں آلو گودم کیس سے متعلق مزید دو افراد کے کووڈ-19 کی علامات پائی گئی۔ آسام کے وزیر صحت نے ٹوئٹ کیا کہ کل کیسوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔
  • منی پور:آر آئی ایم ایس اور جے این آئی ایم ایس اسپتالوں نے کووڈ-19 ٹسٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ٹورونیٹ  مشینیں لگائی ہیں۔ ریاست میں دو فعال کیسوں کی حالت مستحکم ہے۔
  • میزورم: میزورم میں گرجا گھروں نے ریاستی سرکار کی درخواست منظور کرلی ہے کہ چرچ ہالوں کو قرنطینہ کی سہولت کے لئے استعمال کیا جائے گا، تاکہ ان کے اپنے فنڈ سے کرنٹائن کی پوری مدت کے لئے کھانا فراہم کیا جاسکے۔
  • ناگالینڈ: اسپتال میں داخل کئے جانے کے بعد بنگلورو میں ناگالڑکی کی موت ہوگئی۔ ٹسٹنگ کے لئے نمونے بھیجے گئے ہیں اور نتیجے کا انتظار ہے۔ دیما پور کے ڈی سی نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر تمام سرکاری مقامات پر کٹکھا، تمباکو مصنوعات اور تھوکنے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔
  • سکم: خوراک اور شہری رسد اور صارفین کے امور کا محکمہ مقامی لوگوں کے ذریعہ شکایتوں کے بعد دکانوں میں کھانے کے سامان پر زیادہ وصولی کرنے کی نگرانی کررہا ہے۔
  • کیرالہ: وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ ترسیل کا تیسرا مرحلہ زیادہ خطرناک ہے اور چھوٹی سی غلطی کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک نئی اسٹرین سے ممکنہ حملے کا خطرہ ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ سے بھی ترسیلی شرح بڑھ سکتی ہے۔ کل ریاست میں 16 مزید کیسیز سامنے آئے۔ ضلع میں ایک پنچایت کو پوری طرح بند کردیا گیا ہے۔ وائناڈ میں سب سے زیادہ 19 معاملے کی اطلاع ہے، جو ایک تشویش کی بات ہے۔ اس دوران وندے بھارت 2.0 میں خلیج سے آج رات مزید تین پروازیں آئیں گی۔ کیرالہ نے ریاست کے لوگوں کو دہلی سے ٹرین کے ذریعہ واپس لانے کے لئے دہلی حکومت کو این او سی دے دی ہے۔
  • تمل ناڈو:12ہزار سے زیادہ سینٹر دسویں امتحانات کے بورڈ کے امتحانات کے لئے قائم کئے جائیں گے، تاکہ امتحان ہالوں میں ذاتی فاصلے کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہر ہال میں 10 طلبا کو اجازت دی جائے گی۔ ریاست کے تعلیم کے وزیر نے یہ بات کہی۔ چنئی تری ولہور کو چھوڑ کر پورے تمل ناڈو میں شراب کی دکانیں دوبارہ کھل گئی ہیں۔ریاست میں کووڈ کے کیسوں کی تعداد جمعہ کو 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 434 افراد  اس بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ فعال کیسوں کی تعداد 7 ہزار 435، اموات 71 ویں ہے، جبکہ 2240 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ چنئی میں فعال کیسوں کی تعداد 5637 ہے۔
  • کرناٹک: وزیر اعلیٰ نے آج بغیر امداد والے تعلیمی اداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن مدت کے دوران تدریسی عملے کو پوری اجرتیں دیں۔ اس دوران صنعت کے وزیر نے صنعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے ضابطوں کے ساتھ زور شور سے اپنی سرگرمیاں شروع کرے۔ آج دن میں 12 بجے تک 23 نئے معاملوں کی اطلاع ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 1079 ہوچکی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 494 اور 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
  • آندھرا پردیش: ریاست نے ایک خصوصی انفورسمنٹ بیورو (شراب اور ریت) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ شراب کی غیر قانونی نقل وحمل اور اسے بنانے پر روک لگائی جاسکے اور ریت کی غیر قانونی نقل وحمل کو بھی روکا جاسکے۔ حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اے پی ایس آر ٹی سی نے آندھرا میں حیدر آباد سے مختلف مقامات کے لئے بس سروس مؤخر کردی ہے۔ ریاست میں 48 تازہ معاملے کی اطلاع ہے، جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے اور 9ہزار 628 نمونوں کی جانچ کے بعد پچھلے 24 گھنٹے میں 101 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ کل کیسوں کی تعداد 2205 ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1353 ہے، جبکہ 49 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
  • تلنگانہ:وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ملک سے پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو ہوائی جہازسے وطن واپس لانے کی پہل کے حصے کے طور پر نیو یارک سے دہلی کے لئے ایئر انڈیا کی پرواز 121 مسافروں کے ساتھ ہفتہ کو حیدر آباد انٹر نیشنل ہوائی اڈے اتری۔ 15 مئی کو تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1454 تھی۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 959 اور مرنے والوں کی تعداد 34 تھی۔
  • مہاراشٹر: ریاست میں کووڈ-19 کے 1576 نئے معاملوں کی اطلاع ہے۔ اس طرح اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 29100 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 21467 ہے۔ مہاراشٹر سرکار نے ریاستی سطح پر اور ضلع سطح پر کمیٹیاں قائم کی ہیں، جو چیف سکریٹری اور کلکٹر کی قیادت میں قائم کی گئی ہیں، تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن اور علاج سے متعلق سرکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ تال میل کیا جاسکے۔ وہ صحت ورکروں کی سماجی سیکورٹی کا بھی خیال رکھیں گی۔
  • گجرات:ریاست میں کووڈ -19 کے 340 کیس سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 9931 ہوگئی ہے۔ احمد آباد سے 261 تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ سورت میں 2 ہزار سے زیادہ پاور لوم یونٹ نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن چار کے دوران تاجروں نے مارکیٹ میں اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے تئیں امید ظاہر کی ہے۔
  • راجستھان: ریاست میں آج سہ پہر 2 بجے تک کووڈ-19 کے 177 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جے پور میں پازیٹو کیسوں کی تعداد 122 اور ڈنگر پور میں 21 کیسوں کی اطلاع ہے۔ اس طرح ریاست میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 4 ہزار 924 ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2785 ہوگئی ہے اور اب تک 2480 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 کے 169نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ اس طرح کووڈ-19 کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4ہزار 595 ہوگئی ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ہاٹ اسپاٹ اندور سے 69 نئے کیسوں کی اطلاع ہے۔ کل 112 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ تین اعشاریہ ایک دو لاکھ مائیگرینٹ مزدور مختلف ریاستوں سے ریاست لوٹ آئے  ہیں، جبکہ 86 ہزار مزدور 72 ٹرینوں کے ذریعہ واپس لوٹے ہیں۔ باقی دو لاکھ 26 ہزار مزدور بسوں اور ٹرانسپورٹ کے دیگر وسیلوں سے ریاست لوٹے ہیں۔
  • گوا:گوا میں 154 ماہی گیر جو ریاست لوٹ رہے ہیں کو واسکوڈیگاما میں 4 ہوٹلوں میں کوانٹائن میں رکھا گیا ہے۔ اس دوران کووڈ-19 کے سبھی 8 مریضوں کو مرگاؤں میں ای ایس آئی کے اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے۔ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ان لوگوں کا وہاں بہت اچھا علاج چل رہا ہے۔


PIB FACTCHECK

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043T89.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00528AZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061A47.jpg

***

م ن، ح ا، ع ر

17-05-2020

U-2578



(Release ID: 1624858) Visitor Counter : 173