ریلوے کی وزارت

ایک دن میں 4 ٹرینوں سے شروع کر کے اب روزانہ 145 ٹرینیں ، ہندوستانی ریلوے نے شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ اپنے مشن "گھر واپسی" کو رفتار عطا کی



پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کی آبائی ریاستوں میں پہنچانے کی کوششوں کے تحت ایک دن میں 2 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کو پہنچا کر سنگ میل طئے کیا


یکم مئی سے تقریبا 5000 مسافروں سے شروع کر کے 14 مئی کو 2.10 لاکھ سے زیادہ مسافروں تک، 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں اس سنگ میل کو انڈین ریلوے نے طئے کیا


اب تک 12 لاکھ سے زیادہ مسافر ان "شرمک اسپیشل" ٹرینوں کے ذریعے اپنی آبائی ریاستوں میں پہنچ چکے ہیں


مہاجرین کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے اب تک 1000 سے زیادہ شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں


فی دن 4 لاکھ سے زیادہ پھنسے ہوئے لوگوں کو’ شرمک اسپیشل‘ ٹرینوں کے ذریعہ پہنچانے کے لئے ریلوے مشن انداز مین روزانہ 300 "شرمک اسپیشل" ٹرینیں چلانے کے لئے تیار

Posted On: 15 MAY 2020 3:40PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ کے حکم کے بعد ریلوے نے لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف مقامات پر پھنسے مہاجر مزدوروں، زائرین، سیاحوں، طلبہ اور مختلف افراد کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچانے کے لئے "یوم مزدور‘‘ کے موقع پر 01 مئی 2020 ء سے "شرمک اسپیشل" ٹرینیں چلانا شروع کی ہیں۔

یکم مئی 2020 کو صرف 4 ٹرینوں سے آغاز کرنے کے بعد ہندوستانی ریلوے نے 15 دن سے بھی کم عرصے میں 1000 سے زیادہ ایسی شرمک اسپیشل ٹرینوں کو چلانے میں کامیابی حاصل کی۔ 14 مئی 2020 کو ایک قابل ذکر حصولیابی میں مختلف ریاستوں سے کل 145 "شرمک اسپیشل" ٹرینیں چلائی گئیں جن میں 2.10 لاکھ سے زیادہ مسافر وں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچایا۔

یہ پہلا موقع تھا جب ایک ہی دن میں شرمک ٹرینوں میں سوار مسافروں کی تعداد 2 لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کر گئی۔

یاد رہے کہ شرمک ٹرینوں نے یکم مئی 2020 کو تقریبا 5000 مسافروں کے ساتھ آپریشن شروع کیا تھا۔

اب تک 12 لاکھ سے زیادہ مسافر ان "شرمک اسپیشل" ٹرینوں کے ذریعے اپنی آبائی ریاستوں میں پہنچ چکے ہیں۔

یہ ٹرینیں مختلف ریاستوں مثلا آندھرا پردیش ، آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالہ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، منی پور ، اوڈیشہ ، راجستھان ، تملناڈو ، تلنگانہ ، تریپورہ ، اتر پردیش ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال تک گئیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر واپس لے جانے کے اپنے مشن کے تحت ریلوے ریاستی حکومتوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کر روزانہ 4 لاکھ سے زیادہ پھنسے ہوئے افراد کو’ شرمک اسپیشل‘ ٹرینوں کے ذریعہ ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچانے کے لئے روزانہ 300 "شرمک اسپیشل" ٹرینیں چلانے کو تیار ہے۔

ریلوے کے ذریعہ چلائی جا رہی یہ "شرمک اسپیشل" ٹرینیں صرف دونوں ریاستوں ۔ مسافروں کو بھیجنے والی ریاست اور ان کا استقبال کرنے والی ریاست ۔ کے اتفاق رائے کے بعد ہی چلائی جاتی ہیں۔ ٹرین میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کی مناسب جانچ یقینی بنائی جاتی ہے۔ سفر کے دوران مسافروں کو مفت کھانا اور پانی دیا جاتا ہے۔

 

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (15-05-2020)

U: 2557



(Release ID: 1624622) Visitor Counter : 154