محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ ، 1952 کے تحت آنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن کے دوران واجبات جمع کرنے میں تاخیر پر جرمانے سے راحت
Posted On:
15 MAY 2020 5:14PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 16 مئی / کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کے ذریعے اعلان کردہ طویل لاک ڈاؤن اور دیگر وجوہات سے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ ، 1952 کے تحت آنے والے اداروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ معمول کے طور پر کام کرنے کے قابل نہیں ہیں اور وقت پر قانونی واجبات کی ادائیگی سے قاصر رہے ہیں ۔
لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ، انتظامیہ کے واجبات یا تعاون کو وقت پر ادا کرنے میں اداروں کو درپیش مشکلات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ای پی ایف او نے فیصلہ کیا ہے کہ اقتصادی وجوہات سے ادائیگی میں تاخیر کو جان بوجھ کر تاخیر سے تعبیر نہ کیا جائے اور اس طرح کی تاخیر پر تادیبی جرمانہ عائد نہ کیا جائے ۔
15 مئی ، 2020 ء کو ایک سرکولر ای پی ایف او کے فیلڈ افسروں کو پہنچایا گیا ہے ، جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے معاملات میں ، جو ای پی ایف او کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر " کووڈ – 19 " کے ٹیب کے تحت دیئے گئے ہیں ، کوئی تادیبی جرمانہ عائد نہ کیا جائے ۔
مذکورہ بالا ہدایت کی وجہ سے ای پی ایف کے تحت آنے والے 6.5 لاکھ اداروں کو ضابطوں کی ادائیگی میں آسانی ہو گی اور انہیں تادیبی جرمانے سے راحت ملے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No.2556
(Release ID: 1624433)
Visitor Counter : 237
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam