وزارت دفاع

او پی سمدر سیتو مرحلہ-2


آئی این ایس جل اشوبھارتی باشندگان کو لے کر مالے سے روانہ ہوا

Posted On: 16 MAY 2020 11:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،بھارتی بحریہ کے بحری  جہاز جل اشو نے 15؍مئی 2020 کو مالے کی بندرگاہ پر 588 بھارتی شہریوں کو سوار کیا۔ یہ قدم آپریشن سمدر سیتو مالدیپ کے ایک جزو کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ بھار ت کی جانب سے غیر ملکی ساحلوں سے بھارتی شہریوں کو واپس لائے جانے کے عمل میں بھارتی بحریہ اپنا تعاون دے رہی ہے۔ واپس لائے جا رہے ہیں ان 588 بھارتی باشندگان میں 6حاملہ مائیں اور 21بچے بھی شامل ہیں۔

 

یہ بحری جہاز مالے میں بارش اور 30سے40ناٹس پر مشتمل تیز ہواؤں کو جھیلتا ہوا اپنے سفر پر روانہ ہوا اور اس سے قبل مسافروں سے متعلق تمام تر ضروری کارروائیاں مکمل کی گئیں اور ہمہ وقت سلامتی اور طبی اصول و ضوابط کو مدنظر رکھاگیا۔برعکس موسمی حالات نے مسافروں کے سوار ہونے کے منصوبے پر اثر ڈالا، کیونکہ ان کے جہاز پر سوار ہونےسے قبل متعدد کارروائیاں انجام دی جانی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)(1)V2N9.jpeg

یہ بحری جہاز آج صبح مالے سے کوچی کے لئے روانہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U-2567

                      



(Release ID: 1624332) Visitor Counter : 135