وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کی جناب بل گیٹس کے ساتھ بات چیت

Posted On: 14 MAY 2020 10:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 مئی 2020،     وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن  کے کو چیئر جناب بل گیٹس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی۔ دونوں معززین نے  کووڈ۔ 19 پر  عالمی رد عمل  اور  اس عالمی وبا  سے لڑنے کے لئے  سائنسی اختراع اور  آر اینڈ ڈی کے بارے میں عالمی  تال میل  کی اہمیت  پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے  صحت کے بحران کے خلاف  جنگ میں  ہندوستان کے ذریعہ  اختیار کیے گئے  بیداری والے نظریئے  کا ذکر کیا جو کہ عوام کو  موزوں پیغامات دیتے  ہوئے  ان کی شرکت کو یقینی بنانے پر مبنی ایک نظریہ ہے۔ انہوں نے  اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح فزیکل ڈسٹنسنگ ، صف اول کے کارکنان کے لئے احترام، ماسک پہننے ، مناسب صفائی ستھرائی رکھنے  اور لاک ڈاؤن کے ضابطوں کا احترام کرنے  کے لئے  عوامی قبولیت حاصل کرنے میں  اس عوام پر مرکوز  اور  بالکل نچلی سطح  پر کام کرنے والے اس نظریئے نے مدد کی۔

وزیراعظم نے  یہ بھی بتایا کہ حکومت کے ذریعہ کئے گئے  کچھ گزشتہ ترقیاتی اقدامات جیسے  مالیاتی شمولیت کو وسعت دینے،صحت خدمات کی آخری میل تک پہنچانے، سووچھ بھارت مشن کے تحت  صفائی ستھرائی اور  ہائی جین کو مقبول بنائے جانے،  عوام کی  قوت مدافعیت میں اضافے کے لئے  ہندوستان کے  آیوروید کے خزانے سے استفادہ کرنے وغیرہ نے  موجودہ عالمی وبا  کے سلسلے میں ہندوستان کی  کارروائی  کے اثر میں اضافہ کرنے میں مدد کی۔

وزیراعظم نے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے کئی حصوں میں  کووڈ۔ 19 کے  سلسلے میں  عالمی کارروائی  میں تال میل کے لئے کئے جانے والے کاموں سمیت  گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعہ  کئے جانے والے صحت سے متعلق کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے  جناب بل گیٹس سے  اس بات کے لئے  مشورہ  طلب کیا کہ  دنیا کے  عام فائدے کےلئے  ہندوستان کی  صلاحیتوں  اور قابلیت کا کس طرح  بہتر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں  دونوں معززین نے جن خیالات کا اظہار کیا، ان میں  دیہی علاقوں میں  آخری میل تک صحت خدمات  پہنچانے کے ہندوستان کے منفرد ماڈل، حکومت ہند کے ذریعہ تیار کئے گئے   موثر طریقے سے رابطے کا پتہ لگانے والے  موبائل ایپ کا پھیلاؤ اور  تحقیق کے مطابق تھیرا پیوٹکس اور ویکسن کے پروڈکشن  میں اضافے کی  ہندوستان کی زبردست  فارماسیوٹیکلس صلاحیت سے فائدہ اٹھانا شامل ہے۔ ان میں بات پر اتفاق ہوا کہ  خصوصی طور پر  ساتھی ترقی پذیر  ممالک  کے فائدے کے لئے  عالمی کوششوں میں  تعاون کی  ہندوستان کی خواہش اور صلاحیت  کے پیش نظر  ہندوستان کے لئے یہ اہم ہےکہ  اس کو  عالمی وبا کے سلسلے میں  کارروائی پر تال میل کےلئے  جاری عالمی بات چیت میں شامل کیا جائے۔

آخر میں وزیراعظم نے یہ مشورہ بھی دیا کہ  گیٹس فاؤنڈیشن  کووڈ کے بعد کی دنیا میں  ابھرنے والی  طرز زندگی  کی ضروری تبدیلیوں ،  اقتصادی  تنظیم، سماجی رویے ، تعلیم اور  صحت  دیکھ ریکھ کی  فراہمی   اور متعلقہ  ٹکنالوجی کے چیلنجوں ، جن کو حل کرنے کی ضرورت ہوگی، کا تجزیہ کرنے میں  قیادت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کو  اپنے تجربات کی بنا پر  ایسی تجزیاتی مشق میں تعاون کرنے میں خوشی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2520

                          


(Release ID: 1624004) Visitor Counter : 273