وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور ڈنمارک کی وزیراعظم محترمہ میٹ فریڈرکسن کی فون پر بات چیت

Posted On: 14 MAY 2020 8:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 مئی 2020،     وزیراعظم نے آج ڈنمار کی وزیراعظم محترمہ میٹ فریڈرکسن سے  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا  کا سامنا کرنے  کے لئے  دونوں ملکوں میں  کئے جانے والے  اقدامات  کا موازنہ کیا۔وزیراعظم نے انفیکشن کی تعداد میں اضافے کے بغیر لاک ڈاؤن کی پابندیاں ہٹانے میں  ڈنمارک کی کامیابی کی تعریف کی۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہندوستانی اور ڈنمارک کے ماہرین  ایک دوسرے کے تجربات سے  سیکھنے کے لئے  ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گے۔

دونوں لیڈروں نے ہند۔ ڈنمار تعلقات کو  مزید مضبوط کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا اور کووڈ کے بعد کی دنیا میں دونوں ملکوں کے  مل جل کر کام کرنے  کے طریقوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے 12 مئی 2020 کو  دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان  جوائنٹ کمیشن میٹنگ   کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم کیا۔

اس بات پر  رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہ  ہیلتھ ریسرچ صاف ستھری اور گرین انرجی اور  آب و ہوا  میں تبدیلی سے متعلق صلاحیت سازی سے باہمی مفاد والے تعاون کے لئے زبردست امکانات پیدا ہوئے ہیں، دونوں لیڈروں نے  ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان  ایک زبردست  گرین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کی تشکیل کے مقصد کے لئے  کام کرنے کی  عہد  بندی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(14-05-2020)

U-2519


(Release ID: 1623995) Visitor Counter : 237