صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے سی او بی اے ایس 6800 مشین قوم کے نام وقف کیں
500 سے زیادہ لیب کے ذریعے کووڈ-19 کے لئے تقریباً 20 لاکھ نمونوں کی جانچ کی گئی: ڈاکٹر ہرش وردھن
گزشتہ تین دنوں میں دوگنا ہونے کا وقت دھیما ہوکر لگ بھگ 14 دنوں تک آیا
Posted On:
14 MAY 2020 3:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 مئی 2020 ۔ صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں نیشنل سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کا دورہ کیا اور سی او بی اے ایس 6800 ٹیسٹنگ مشین قوم کے نام وقت کیں۔ یہ ایسی پہلی جانچ مشین ہے جسے حکومت نے کووڈ-19 کے معاملات کی جانچ کے لئے خریدا ہے اور اسے نیشنل سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول میں نصب کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر صحت نے کنٹرول روم اور ٹیسٹنگ لیب کا بھی دورہ کیا اور این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ اور سینئر افسروں کے ساتھ کووڈ-19 جانچ کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا۔ جانچ کی صلاحیتوں میں تیزی لانے میں حاصل ہوئی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اب ہم نے یومیہ 100000 جانچ کرنے کی صلاحیت فروغ دے لی ہے۔ آج کا دن ایک تاریخی حصولیابی کا دن ہے، کیونکہ آج ہم نے ملک میں 359 سرکاری لیب اور 145 نجی لیب سمیت 500 سے زیادہ لیب میں کووڈ-19 کے لئے 20 لاکھ جانچ کرلئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ این سی ڈی سی اب کووڈ-19 کی جانچ کے لئے پوری طرح خودکار، ریئل ٹائم پی سی آر ٹیسٹنگ کے لئے ہائی اِنڈ مشین سی او بی اے ایس 6800 سے لیس ہوگیا ہے، جسے قوم کے نام وقف کردیا گیا ہے۔ سی او بی اے ایس 6800 چوبیس گھنٹے میں تقریباً 1200 نمونوں کے ہائی تھروپٹ کے ساتھ کے ساتھ ایک معیاری ہائی –ویلیوم ٹیسٹنگ کی سہولت دستیاب کرائے گا۔ یہ زیرالتوا معاملات میں کمی لانے کے ساتھ جانچ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کرے گی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس کی دیگر خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی او بی اے ایس 6800 روبوٹک اِن بلڈ ایک جدید ترین مشین ہے جو کنٹینمنٹ کے مواقعوں اور صحت عملے کو انفیکشن کے خطرات کو کم از کم کرتا ہے، کیونکہ اسے محدود افرادی قوت کے ساتھ دور سے ہی چلایا جاسکتا ہے۔ چونکہ مشین کو جانچ کے لئے ایک کم از کم بی ایس ایل 2+ کنٹینمنٹ لیبل کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا اسے کسی بھی مرکز پر نہیں رکھا جاسکتا۔ سی او بی اے ایس 6800 وائرل ہیپائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی، ایم ٹی بی (ری فیمپائسین اینڈ آئیسونیازائڈ ریسسٹینس)، پیپیلوما، سی ایم وی، چلیمائڈیا، نیسیریا وغیرہ دیگر پیتھوجینز کا بھی پتہ لگ سکتا ہے۔
وبا کی شروعات کے بعد سے بھی یومیہ کی جانے والی بے لوث خدمات کے تئیں اپنی گہری احسان مندی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ میں پیتھالوجسٹوں، لیب ٹیکنیشین، سائنس دانوں اور دیگر ملازمین جو ہمارے ’کورونا جانباز‘ ہیں اور باقی شہریوں کو بچانے کے لئے بیحد پرخطر حالات میں دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی کررہے ہیں، کو سلام کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو اس کلنک کو دور کرنا چاہئے اور انھوں نے صف اوّل کے ان صحت اہلکاروں کے تعاون کی ستائش کی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے سبھی نگرانی افسروں کی تندہی، سخت محنت اور لگن کی بھی ستائش کی۔ مرکزی وزیر صحت نے کمیونٹی نگرانی اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے معیار کی مضبوطی پر زور دیا، انھوں نے کہا کہ ابھی یہ اہم ضرورت ہے کہ سبھی لوگ جو یا تو گھر میں یا کسی مرکز پر قرنطینہ میں ہیں، سخت چوکسی بنائے رکھیں اور سوشل ڈسٹنسنگ نیز ذاتی صفائی ستھرائی کے ضابطوں پر عمل کریں۔ انھوں نے کہا کہ بزرگ، حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آج، گزشتہ تین دنوں سے دوگنا ہونے کا وقت کم ہوکر 13.9 دنوں پر آگیا ہے، جبکہ گزشتہ 14 دنوں کے دوران دوگنا ہونے کا وقت 11.1 تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شرح اموات 3.2 فیصد ہے اور صحت یابی کی شرح بھی بہتر ہوئی ہے اور آج یہ 33.6 فیصد ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ (کل تک) آئی سی یو میں 3 فیصد ایکٹیو کووڈ-19 مریض ہیں، وینٹی لیٹر پر 0.39 فیصد اور 2.7 فیصد آکسیجن کے سپورٹ پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی جزائر انڈمان و نیکوبار، اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، دادر و نگر حویلی، گوا، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، پڈیچری، تلنگانہ نے کووڈ-19 کا کوئی بھی معاملہ درج نہیں کرایا ہے۔ اس کے علاوہ دمن و دیو، سکم، ناگالینڈ اور لکشدیپ نے ابھی تک کوئی بھی معاملہ درج نہیں کرایا ہے۔
14مئی 2020 تک ملک میں کل 78003 معاملے درج کئے گئے ہیں، جن میں 26235 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 2549 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3722 نئے مصدقہ معاملات سامنے آئے ہیں۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2517
14.05.2020
(Release ID: 1623956)
Visitor Counter : 230
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam