وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے نرسوں کے عالمی دن پر نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کیا

Posted On: 12 MAY 2020 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12 مئی  :     وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ’’ نرسوں کا عالمی دن ہمارے سیارے کو صحت مند رکھنے کے لئے چوبیسوں گھنٹے کام کرنے والی غیر معمولی نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کرنے کا ایک خاص دن ہے۔ فی الحال وہ کووڈ۔ انیس کو شکست دینے کی سمت میں بیحد اچھا کام کر رہی ہیں۔ ہم نرسوں اور ان کے کنبوں کے بیحد ممنون ہیں‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا’’ فلورنس نائٹنگل سے ترغیب پا کر ہمارا محنتی نرسنگ عملہ بھر پور ہمدردی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ آج ہم نرسوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے اور اس میدان میں مواقع پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی اپنی عہد بستگی کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ دیکھ بھال کرنے والوں کی کمی نہ ہو‘‘۔

 

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

:2474U



(Release ID: 1623371) Visitor Counter : 181