ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے ملک بھر میں 11 مئی 2020ء تک(1000گھنٹے) 468‘شرمک اسپیشل’ٹرینیں چلائیں
مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا گیا
مسافروں کو بھیجنے والی ریاستیں اور مسافروں کو حاصل کرنے والی ریاست کی طرف سے دی گئی منظوری کے بعد ہی ریلوے ٹرینیں چلارہی ہیں
سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جارہا ہے
تقریباً1200 مسافر ‘‘شرمک اسپیشل’’ٹرین میں سفر کرتے ہیں
Posted On:
11 MAY 2020 11:29AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11مئی2020: خصوصی ٹرینوں کے ذریعے مختلف مقامات پر مائیگرینٹ مزدوروں، یاتریوں، سیاحوں، طلباء اور دیگر پھنسے ہوئے افراد کو لانے لے جانے سے متعلق وزارت داخلہ کے حکم کے بعد ہی بھارتی ریلوے نے خصوصی شرمک ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
11مئی 2020ء تک ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے کل 468 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں ، جن میں 363 اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکی ہیں اور 105 ٹرینیں فی الحال اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔
یہ 363 ٹرینیں مختلف ریاستوں مثلاًآندھرا پردیش میں ایک ٹرین، بہار میں 100 ٹرینیں، ہماچل پردیش میں ایک ، جھارکھنڈ میں 22، مدھیہ پردیش میں 30، مہاراشٹر میں 3، اُڈیشہ میں 25، راجستھان میں 4، تلنگانہ میں 2، اترپردیش میں 172، مغربی بنگال میں 2 اور تمل ناڈو میں ایک ٹرین پہنچ کر ختم ہوگئی تھیں ۔
ان خصوصی ٹرینوں نے مزدوروں کو ان کے اپنے شہروں تک پہنچایا۔ان شہروں میں تروچراپلی، تتلا گڑھ، برونی، کھنڈوا، جگناتھ پور، خوردہ روڈ، پریاگ راج، چھپرا، بلیا، گیا، پورنیہ ، وارانسی، دربھنگہ، گورکھپور، لکھنؤ، جونپور، ہٹیا، بستی، کٹیہار، دانا پور، مظفر اور سہرسہ وغیرہ جیسے شامل ہیں۔
ان خصوصی شرمک ٹرینوں میں زیادہ سے زیادہ 1200 مسافر سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر سفر کرسکتے ہیں۔ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مسافروں کو سفر کے دوران مفت کھانا اور پانی فراہم کیا گیا ہے۔
*************
م ن۔ح ا۔ ن ع
(U: 2439)
(Release ID: 1622919)
Visitor Counter : 197
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam