کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کوویڈ 19 کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت پابندیوں کے باوجود نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ کی فروخت میں اپریل 2020 میں 71 فیصد تک کا اضافہ

Posted On: 10 MAY 2020 2:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10مئی 2020/  وزارت برائے کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے تحت ایک پی ایس یو نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ نے اپریل 2020 کے مہینے میں کھاد کی فروخت میں 71 فیصد اضافے کا اندراج کیا ہے۔ ملک بھر میں کوویڈ  19  کے باعث لاک ڈاون  کی وجہ سے  اپریل میں سخت پابندیوں کے باوجود کمپنی کی ماہ  اپریل 20  میں کھاد کی فروخت 3.62 لاکھ ایم ٹن ریکارڈ کی گئی  جبکہ  گذشتہ سال کی اسی مدت میں یہ  2.12 لاکھ میگا ٹن تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-05-10at2.50.25PMAR55.jpeg

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمپنی کو لاجسٹک سے متعلق بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود اس نے اس اہم دور میں کسانوں کو کھاد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ سی اینڈ ایم ڈی ، این ایف ایل ، جناب  منوج مشرا نے اپریل 2020 کے مہینے میں فروخت میں اب تک کی سب سے زیادہ نمو حاصل کرنے کے لئے مارکیٹنگ ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے۔

این ایف ایل اپنے 5 پلانٹس پر یوریا پیدا کرتی ہے جو پنجاب میں ننگل اور بھٹنڈا ، ہریانہ میں پانی پت اور ایم پی میں وجے پور میں دو پلانٹ ہیں۔ اگرچہ اس کمپنی کی یوریہ کی پیداواری صلاحیت  لاکھ35.68 ایم ٹی یوریہ ہے۔ ان تمام مصنوعات کے ساتھ ، کمپنی نے مسلسل پانچویں بار ، 2019-20 میں سب سے زیادہ ریکارڈ فروخت 57 لاکھ ایم ٹی کی ہے۔ مشکل وقت میں ان پودوں پلانٹس کے زیادہ سے زیادہ کام کو برقرار رکھنا ایک اہم  کامیابی ہے جو خاص طور پر ملک کی کاشتکاری برادری کے ساتھ حکومت کی عہد بستگی کو پورا کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-05-10at2.50.55PMHOM0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-05-10at2.50.56PM0TJE.jpeg

کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے علاوہ،این ایف ایل کے ملازمین نے نہ صرف ایک دن کی تنخواہ  88 لاکھ روپے وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں دیئے ہیں بلکہ سی ایس آر کے  تحت اسی مقصد کے لئے 63.94 لاکھ روپے کی رقم کا بھی وزیر اعظم کیرس فنڈ میں تعاون دیا ہے۔ اس  طرح وزیر اعظم کیرس فنڈ میں این ایف ایل کی طرف سےکل 1.52 کروڑ روپے روپے کی رقم  کا تعاون دیا ہے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2411



(Release ID: 1622818) Visitor Counter : 193