اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی فرقے معاشرے کے تمام لوگوں کے ساتھ مل کر کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں برابر کے شریک ہیں: مختارعباس نقوی



‘‘اقلیتی امور کی وزارت کے ہنر مندی کی ترقی کے پروگرام کے تحت تربیت یافتہ 1500 سے زیادہ ہیلتھ کیئر معاونین کورونا مریضوں کے علاج اور ان کی بھلائی میں مدد کررہے ہیں’’

مختار عباس نقوی: کورونا سے متاثرہ لوگوں کے لئے ملک بھر میں کوارنٹین اور آئسولیشن سہولتوں کے لئے ریاستی حکومتوں کو 16 حج ہاؤس دیئے گئے ہیں

‘‘اے ایم یو میڈیکل کالج نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 100 بستروں کو انتظام کیا ہے، کورونا جانچ کا بھی انتظام کیا ہے، اب تک 9000 سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں’’

Posted On: 09 MAY 2020 2:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 مئی 2020،       اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت کے  ہنر مندی کی ترقی کے پروگرام کے تحت تربیت یافتہ 1500 سے زیادہ  ہیلتھ کیئر معاونین  کورونا مریضوں  کے علاج اور ان کی بھلائی میں مدد کررہے ہیں۔

جناب نقوی نے یہاں کہا کہ ان ہیلتھ کیئر معاونین میں 50 فیصد لڑکیاں شامل ہیں جو ملک بھر میں مختلف اسپتالوں اور  ہیلتھ کیئر مراکز میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں مدد کررہی ہیں۔ اس سال  اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعہ   دو ہزار سے زیادہ   دیگر  ہیلتھ کیئر معاونین کو تربیت دی جائے گی۔ یہ وزارت  ملک کی مختلف صحت تنطیموں اور معروف اسپتالوں کے ذریعہ ہیلتھ کیئر معاونین کو ایک سال کی تربیت فراہم کرا رہی ہے۔

 جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف وقف بورڈوں نے مختلف مذہبی، سماجی  اور تعلیمی تنظیموں کی مدد سے  کورونا عالمی وبا کے لئے پی ایم اور سی ایم ریلیف فنڈ میں 51 کروڑ روپے دیئے ہیں۔  اس کے علاوہ یہ وقف بورڈ  ضرورت مندوں کو کھانا اور ضروری اشیا بھی تقسیم کررہے ہیں۔

جناب  نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں مختار عباس نقوی نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کے لئے ملک بھر میں کوارنٹین اور آئسولیشن سہولتوں کے لئے ریاستی حکومتوں کو 16 حج ہاؤس دیئے گئے ہیں ۔ مختلف ریاستی حکومتیں  اپنی ضرورتوں کے مطابق  ان حج ہاؤسز کی سہولتوں کو استعمال کررہی ہیں۔

جناب نقوی نے بتایا کہ علی مسلم یونیورسٹی نے پی ایم کیئرس فنڈ  میں 1.40 کروڑ روپے دیئے ہیں۔ اے ایم یو میڈیکل کالج نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 100 بستروں  کا انتظام کیا ہے۔ اے ایم یو نے کورونا کی جانچ کا بھی انتظام کیاہے۔ اب تک 9000 سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

جناب نقوی نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کے لئے  اجمیر شریف درگاہ میں خواجہ ماڈل اسکول اور کاید وشرام استھلی میں  کوارنٹین اور آئسولیشن کی سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں۔  ملک بھر سے  تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے  4500 سے زیادہ زائرین کو  لاک ڈاؤن کے دوران  کھانا ، رہائش اور ہیلتھ سہولتیں  فراہم کرائی گئی ہیں۔ ان سہولتوں کا انتظام درگاہ کمیٹی، درگاہ خادموں اور سجادہ نشیں نے کیا ۔ درگاہ کمیٹی اور اس کی دیگر متعلقہ تنظیموں نے  تقریباً ایک کروڑ مالیت کی سہولتیں فراہم کرائیں جن میں لوگوں کو ان کی ریاستوں میں بھیجنے کا انتظام بھی شامل ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت کے سیکھو اور کماؤ ہنر مندی کی ترقی کے پروگرام کے تحت  بڑے پیمانے پر فیس ماسک تیار کئے گئے ہیں۔ یہ ماکس  ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اقلیتی امور کی وزارت  سوشل ڈسٹینسنگ اور کورونا سےحفاظت کے دیگر رہنما خطوط سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے  ‘جان بھی، جہان بھی’ بیداری مہم شروع کرے گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر کورونا عالمی وبا  کے چیلنج کو شکست دینے کے لئے ملک کے تمام عوام متحدہ طور پر اور مضبوطی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ  معاشرے کے  دیگر لوگوں کے ساتھ اس جنگ میں برابر کا حصہ لے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2402

                          


(Release ID: 1622606) Visitor Counter : 178