مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستانی ڈاک نے کووڈ۔ 19 ٹیسٹنگ کٹس، آئی سی ایم آر کے علاقائی ڈپو سے دور دراز علاقوں سمیت ملک بھر میں ٹیسٹنگ لیبز کو فراہم کئے

Posted On: 08 MAY 2020 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08مئی ؍        ہندوستانی ڈاک نے آئی سی ایم آر سے معاہدہ کیا ہے تاکہ وہ اس کے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کٹس کو اس کے 16 علاقائی ڈپوں سے لے کر ملک کے دور دراز علاقوں میں کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے لئے مخصوص 200 اضافی لیبز تک پہنچا سکے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے ایک دن میں پورے ملک میں 1 لاکھ کے قریب ٹیسٹ کروانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس اہم کام کے لئے ہندوستانی ڈاک نے اپنے 1،56،000 ڈاک خانوں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ مضبوط کووڈ وارئیر کی حیثیت سے پرفارم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ہندوستانی ڈاک نے ڈنگر پور ، چورو ، جھلاواڑ ، کولکتہ ، بھوبنیشور ، رانچی ، جودھ پور ، اودے پور ، کوٹا اور دیگر مقامات کے علاوہ دور دراز کے علاقوں جیسے امپھال اور آئزول وغیرہ میں سامان پہنچائے ہیں۔

مرکزی وزیر برائے مواصلات ، ای اینڈ آئی ٹی اور قانون و انصاف جناب روی شنکر پرساد نے آئی سی ایم آر اور ڈاک محکموں کے مابین تجدید عہد اور شراکت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ڈاک میل ، دوائیں ، دہلیز پر مالی اعانت فراہم کر رہی ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو کھانا اور راشن بھی بانٹ رہی ہے۔ انہوں نے مزید تسلیم کیا کہ ہندوستان کے محکمہ ڈاک کے پوسٹ مین اس موقع پر اوپر اٹھ کر ان مشکل وقتوں میں قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

کٹس کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔ ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ آئی سی ایم آر کے ساتھ 16 ڈپو (14 پوسٹل سرکل / ریاستوں میں واقع) سے ملک بھر میں واقع 200 لیب تک کٹس پہنچانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ، یہاں تک کہ شیوموگا ، تریونیلیلی ، دھرمپوری ، تروپتی ، دارجیلنگ، گنگٹوک ، لیہ ، جموں ، اودھم پور ، جھالاور ، بھاو نگر، شولا پور ، دربھنگہ ، رشی کیش ، فریدکوٹ جیسے دور دراز مقامات میں بھی ۔یہ کٹس خشک برف میں بھر کر پہنچائی جارہی ہیں۔

بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستانی ڈاک کا عملہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بھی فراہمی کی جارہی ہے۔ ہندوستانی ڈاک زورم میڈیکل کالج ، میزورم جیسے دور دراز علاقوں میں بھی ضروریات کے مطابق کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔

آسانی سے کاموں کو یقینی بنانے کے لئے ہر علاقائی ڈپو کے لئے دونوں ایجنسیوں (ڈی او پی اور آئی سی ایم آر) سے نوڈل افسران کی شناخت کی گئی ہے۔ حلقوں نے متعلقہ لیبارٹریوں میں سامان کی ترجیحی سپلائی کے لئے ٹائم لائن کے ساتھ ضروری انتظامات کیے ہیں یا تو موجودہ نظام کے مطابق یا نئے ضروریات پر منحصر انتظامات اور اس کے بارے میں آئی سی ایم آر نوڈل افسران کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مواصلات ، ای اینڈ آئی ٹی اور قانون و انصاف جناب روی شنکر پرساد نے محکمہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے اچھے کام کو جاری رکھے اور ادویات ، کٹس اور دیگر طبی سازوسامان کی بروقت فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔ انہوں نے محکمہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے وسیع نیٹ ورک کو بہتر بنائے اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں کوئی خلا نہ چھوڑے۔

 

زورم میڈیکل کالج ، میزورم میں ٹیسٹ کٹس کی فراہمی

 

ہندوستانی ڈاک نے منی پور میں جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو کووڈ۔ انیس ٹیسٹ کٹس فراہم کیں

 

آئی سی ایم آر کے 16 ڈپو ، این آئی ایم آر ، نئی دہلی ، پی جی آئی چندی گڑھ ، کے جی ایم یو لکھنؤ ، آر ایم آر آئی پٹنہ ، این آئی آر این سی ڈی جودھ پور ، این آئی او ایچ احمد آباد ، این آئی آر ای ایچ بھوپال ، این آئی سی ای ڈی کولکاتہ ، این آئی وی پنے ، این آئی وی فیلڈ یونٹ بنگلور ، این آئی این حیدرآباد ، این آئی ای چنئی ، آر ایم آر سی ڈبروگڑھ ، آر ایم آر سی بھوبنیشور، این آئی آر آر ایچ ممبئی ، جی ایم سی گوہاٹی ہیں۔

**************

 

م ن۔ن ا ۔ م ف

U-2383

08.05.2020


(Release ID: 1622472) Visitor Counter : 199