صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریڈ کراس سوسائٹی کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مشکل وقت میں اس کی خدمات کی ستائش کی
ہریانہ میں کووڈ۔ انیس سے متاثر لوگوں کے لئے راحتی اشیا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات کو ایک تحریک میں تبدیل کرنے کے لئے آئی آر سی ایس کا ہمیشہ اعتراف کیا جائے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
08 MAY 2020 5:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08مئی ؍ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ’ورلڈ ریڈ کراس ڈے‘ کے موقع پر نئی دہلی میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس) کی صد سالہ تقریبات میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بین الاقوامی ریڈ کراس کے بانی جناب ہنری ڈیورنٹ کے مجسمے کو مالا پہنایا اور اس موقع کی یاد میں پی پی آئی، ماسک، ویٹ وائپس اور باڈی بیگ وغیرہ پر مشتمل ہریانہ لے جانی والی راحتی اشیا کی گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک بھر کی مختلف ریاستی شاخوں میں تقریب کے محدود اجتماع کے ساتھ ساتھ آئی آر سی ایس کی قیادت اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “یہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے لئے ایک اہم دن ہے ، کیوں کہ اس نے نہ صرف 100 سال کی مدت پوری کی ہے بلکہ اس نے اپنے وقار اور عہد بستگی کو برقرار رکھتے ہوئے طبی اور انسان دوستی کی امداد فراہم کرنے کا اپنا مقصد برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں امداد فراہم کرنے اور اچھے کام کرنے پر آئی آر سی ایس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا "یہ خوش آئند بات ہے کہ آئی آر سی ایس کسی کے احکامات کا انتظار نہیں کرتا بلکہ اپنے طور پر کام کرتا ہے اور کسی بھی تباہی یا انسانی بحران میں جب بھئ فوری اقدام کی ضرورت ہوتی ہے وہ امدادی اور راحتی کام انجام دیتا ہے‘‘۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی اس وقت خون کے عطیہ کے لئے سامنے آنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے باقاعدہ خون عطیہ کرنے والوں کے احاطوں میں موبائل بلڈ کلیکشن وین کو بھیجنے کے لئے تعریف کی۔ انہوں نے کہا ، "آئی آر سی ایس موبائل وین وغیرہ کے ذریعے موبائل بلڈ کلیکشن ، پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرکے انسانیت کی خدمت انجام دے رہا ہے اور اس مشکل وقت میں بیمار مریضوں، تھیلیسیمکس اور خون کی خرابی کے شکار دیگر مریضوں کو خون مہیا کر کے دیگر رضاکار تنظیموں کے لئے بھی ایک بینچ مارک قائم کر رہی ہے۔
انہوں نے رضاکارانہ تنظیموں ، غیر سرکاری تنظیموں اور بڑے پیمانے پر عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک میں کسی بھی ناگہانی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خون کے اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لئے رضاکارانہ خون کے عطیہ کو فروغ دینے کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے مزید لوگوں کو سالگرہ یا شادی کی سالگرہ کے موقع پر سال میں کم سے کم ایک بار خون کا عطیہ کرنے کے لئے کہا کہ وہ اس موقع کو نہ صرف اپنے لئے بلکہ ان لوگوں کے لئے بھی خاص بنائیں جنہیں خون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی آر سی ایس عوام میں اس بات کی بیداری پھیلانے کے لئے آگے آئے کہ وہ ڈاکٹروں ، ہیلتھ ورکرز سمیت مریضوں اور کورونا بہادروں کو بدنام نہ کریں اور ان کے لئے بڑے جوش و جذبے سے کام کرنے کے لئے مثبت ماحول کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا ، "میں واقعی میں انڈین ریڈ کراس برادری کی قدر کرتا ہوں جس نے کووڈ انیس کے خلاف ہماری لڑائی میں بھی بہت بڑا تعاون کیا ہے جہاں انہوں نے ہندوستان کے متعدد اسپتالوں میں سامان ، سینیٹائزر ، کھانا ، پی پی ای کٹس اور این 95 ماسک وغیرہ مہیا کیے ہیں‘‘۔
آئی آر سی ایس کی بنیاد 1920 میں ایک رضاکارانہ انسان دوست تنظیم کے طور پر رکھی گئی تھی۔ آج ملک بھر میں 1،100 سے زیادہ شاخوں کے نیٹ ورک کے ساتھ یہ آفات / ہنگامی صورتحال کے وقت امداد کے ساتھ ساتھ کمزور لوگوں اور برادریوں کی حفظان صحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی خود مختار انسانیت دوست تنظیم ، انٹرنیشنل ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کا ایک سرکردہ رکن ہے۔ انڈین ریڈ کراس کا مشن ہر وقت انسان دوست سرگرمیوں کی تمام شکلوں کی حوصلہ افزائی کرنا، ترغیب دینا اور شروع کرنا ہے تاکہ انسانی تکالیف کو کم سے کم کیا جا سکے اور یہاں تک کہ اس کی روک تھام بھی کی جا سکے اور امن کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں تعاون کیا جا سکے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ، "ریڈ کراس کی طرح ، ہمارا بھی یہی مقصد ہونا چاہئے کہ انسانیت دوست سرگرمیوں کی تمام شکلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، اس کی طرف لوگوں کو راغب کیا جائے، اس کی شروعات کی جائے تاکہ آنے والے وقت میں انسانی تکلیف کو کم کیا جاسکے‘‘۔
کوویڈ۔ 19 کے باعث بحران میں امید کی کرن کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، "اس صورتحال نے ہمیں اچھی چیزیں بھی دی ہیں۔ یہ ایک نئے دور اور عالمی نظام کا ظہور ہے۔ ہم ذاتی حفظان صحت کو اس طرح فروغ دے رہے ہیں کہ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگوں میں شرکت کر رہے ہیں، اخراجات میں بچت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کر کر رہے ہیں ، اسی کے ساتھ اپنے کنبے کی بھی پوری طرح سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ اس نے ایک صاف ستھرا ماحول ، زمین ، پانی اور ہوا کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ قدرت نے دنیا بھر میں سیارے پر قبضہ کر لیا جیسا آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا‘‘۔آخر میں انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن۔ن ا ۔ م ف
U-2381
08.05.2020
(Release ID: 1622466)
Visitor Counter : 351