بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

20-2019 میں کھادی اور گرام ادویوگ کا کاروبار تقریباً 90 ہزار کروڑ روپے کے آس پا س پہنچا

Posted On: 08 MAY 2020 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8مئی 2020/ جناب نریندر مودی کی سربراہی میں  گزشتہ پانچ برسوں کے دوران  ہندستان میں ’برانڈ کھادی‘ کی مقبولیت  میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ جبکہ کھادی کی پیداوار، طویل مدتی فروخت کے لئے سب سے مناسب  ماحول دوست  پروڈکٹ، گزشتہ پانچ برسوں میں دو گناسے  بھی زیادہ ہوچکا ہے، یعنی 16-2015 کے بعد سے ، اسی مدت کے دوران  کھادی کی فروخت میں تقریباً تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 اسی طرح ، گرام ادویوگ (وی آئی) میدان کی پیداوار  اور فروخت میں بھی  پچھلے پانچ برسوں میں  تقریباً 100 فی صد کا  بے مثال   اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ایک برس میں  کھادی کے  کاروبار کے مظاہرے  کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ 19-2018 میں 3215.13 کروڑ روپے تھا ، جس میں 31 فی صدی کا اضافہ درج کرتے ہوئے یہ 20-2019 میں 4211.26 کروڑ روپے ہوگیا ۔گرام ادویوگ مصنوعات کا کاروبار 20-2019 میں 84،675.39 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں19 فی صد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے، جیسے 19-2018 میں 71،077 کروڑ روپے تھا۔

سال 20-2019 میں، کھادی اور گرام ادویوگ کا کل کاروبار88،887 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

کے وی آئی سی کے سربراہ  جناب  ونے کمار سکسینہ نے کھادی کی غیر مثالی ترقی کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مسلسل کوششوں ، ایم ایس ایم ای  وزیر ، جناب نتن گڈکری  کی تخلیقی صلاحیتوں اور فولاد نیز  مختلف وزارتوں کی  سرگرم  تعاون  کو اس کا پورا کریڈٹ جانا چاہئے۔  

جناب سکسینہ نے کہا ’’کھادی صنعت کی بحالی کے لئے سرکار کی  مسلسل کوششوں اور کھادی کو روز مرہ کی زندگی کی ضرورت کی شکل میں اپنانے کے لئے وزیراعظم کے ذریعہ  اپنے   ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سمیت مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ بار بار اپنی   کوششوں کے نتیجے میں ، کے وی آئی سی  ترقی کے راستے پر لگاتار  آگے بڑھتا چلا جارہا ہے‘‘۔

اسی طرح  گرام ادویوگ (وی آئی) میدان کے  پروڈکٹ میں بھی گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سو فی صد  مثالی ترقی دیکھی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ،16-2015 میں کھادی کی پیداوارکا  1066  کروڑ روپے کا تخمینہ تھا، جو کہ  20-2019 میں بڑھ کر 2292.44 کروڑ روپے ہوگیا ۔ جس میں 115 فی صد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ، کھادی کی فروخت اور بھی زیادہ رہی۔ کھادی فیبرک مصنوعات کی فروخت 16-2015 میں 1510 کروڑ روپے تھی، جو کہ20-2019 میں  179 فی صد بڑھ کر 4211.26 کرو ڑ روپے  ہوگئی۔

16-2015 میں گرام  ادویوگوں کی  مصنوعات کی پیداوارکا  33425 کرو ڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا اور یہ پیداوار 20-2019 میں 96 فی صد  کے اضافے کے ساتھ 65ہزار393.40 کروڑ روپے   ہوگئی۔ 16-2015 میں  گرام اودیوگوں کی مصنوعات کی فروخت 46385 کرو ڑ روپے  تھی،  جس میں تقریباً 110  فی صد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ 20-2019 میں 84675.39 کروڑ روپے ہوگئی۔ کھادی ملبوسات کے علاوہ ، گرام ادویوگ مصنوعات کا  ایک وسیع سلسلہ جیسے  بیوٹی پروڈکٹ ، صابن اور شیمپو، آیورویدک دوائیں، تیل، چائے، آچار، پاپڑ، ہینڈ سینی ٹائزر، مٹھائیاں، خردنی اشیاء اور چمڑے کے سامان میں بھی بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی  صارفین کو متوجہ  کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں  ، گزشتہ پانچ سالوں میں  گرام ادویوگ مصنوعات اور فروخت  میں تقریباً دو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بات خصوصی طو رپر قابل توجہ ہے کہ   کے وی آئی سی نے مختلف ریاستی سرکاروں ، سرکاری  شعبے کی صنعتوں جیسے ایئر انڈیا،  آئی او سی،  او این جی سی ،  آر ای سی اور دیگر کالجوں ، یونیورسٹیوں،  بھارتی ریل اور وزارت صحت کی حمایت حاصل کرنے میں مسلسل ترقی کی ہے ۔  اس کے علاوہ  گرام ادیوگ شعبے میں کے وی آئی صحت پروری، مٹی کے برتن اور  بیکری جیسے  50 سے زیادہ میدانوں میں ان ہاؤس صلاحیت کے ساتھ اعلی مصنوعات بنانے کا  مقام حاصل کیا ہے۔  

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2379



(Release ID: 1622375) Visitor Counter : 157