وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور یوروپین کونسل کے صدر چارلس مائیکل کے درمیان فون پر گفتگو
Posted On:
07 MAY 2020 7:33PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوروپین کونسل کے صدر عالی جناب چارلس مائیکل کے ساتھ فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماﺅں نے ہندوستان اور یوروپی یونین میں کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے لازمی دواﺅں کی سپلائی کو یقینی بنانے سمیت عالمی وبا کے تناظر میں جاری آپسی تعاون کی ستائش کی۔
وزیر اعظم جناب مودی اور یوروپی کونسل کے صدر جناب چارلس مائیکل نے کووڈ-19 کے صحت اور اقتصادی اثرات سے موثر ڈھنگ سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تال میل کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے ہندوستان، یوروپی یونین کے درمیان کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے عزم کو دہرایا۔ دونوں نے اِس بات سے بھی اتفاق کیاکہ ان کے افسران ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان اگلی سربراہ میٹنگ کے لیے ایک کارگر ایجنڈا تیار کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اِس بحران کے سلسلے میں ایک دوسرے سے رابطہ بنائے رکھنے پر اتفاق کیا۔
م ن، ح ا، ع ر
U-2356
(Release ID: 1622094)
Visitor Counter : 170
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam