پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور روس کے وزیرتوانائی جناب الیگزینڈر نوواک کے مابین ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گفت و شنید
Posted On:
07 MAY 2020 10:12AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 ؍مئی، 2020،پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 6؍مئی 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے روس کے وزیر توانائی مسٹر الیگزینڈر نوواک سے بات چیت کی ہے۔ گفت و شنید کے تحت عالمی تیل اور گیس منظرنامے پر احاطہ کیا گیا اور تیل، گیس اور کوکنگ کول کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی نظرثانی کی گئی۔
جناب نوواک نے بھارتی وزیر کو حالیہ اوپیک+معاہدے سے واقف کرایا۔ جناب پردھان نے عالمی توانائی منڈی کو استحکام فراہم کرنے کے سلسلے میں اس معاہدے کا خیر مقدم کیا اور اسے ایک اہم قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے صارف ملک کے لئے بھی یہ ازحد اہم ہے۔ روسی وزیر نے بڑے شراکت دار کے طور پر بھارت کے ذریعے ادا کئے جانے والے کردار کا اعتراف کیااور اس کی ستائش کی، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ بھارت ہائیڈرو کاربن صرفے کے معاملے میں بھی زیادہ مطالبات کا حامل ملک ہے۔ جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ بھارتی معیشت ہائیڈرو کاربن کے مطالبے کے لئے حسب سابق اپنا اندا ز برقرار رکھے گی۔
دونوں وزرا نے ووسٹوک پروجیکٹ، نوواٹیک سپلائیز، جو ایل این جی کو کی جاتی ہیں، گیل اینڈ گیز پرام کے مابین تعاون، گیزپرام نیفٹ کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹوں، روس نیفیٹ کے ذریعے انڈین آئل کو خام تیل کی سپلائی سمیت متعدد دیگر پروجیکٹوں پر نظر ثانی کی۔ روس کی جانب سے بھارت کے لگاتار تعاون کی ستائش کی گئی اور کہا گیا کہ کووڈ-19 جیسے وبائی مرض کی غیر متوقع صورتحال میں بھی یہ تعاون برقرار رہا ہے۔ جناب نوواک نے بھارت کی توانائی ضروریات کی تکمیل کے تئیں اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔
بات چیت کے دوران کوکنگ کول کے شعبے میں تعاون استوار کرنے کے پہلو پر خصوصی طور پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ جب سے بھارت کے وزیراعظم نے ماہ ستمبر 2019 میں روس کا دورہ کیا ہے، تب سے اس شعبے میں خاطر خواہ پیش رفت رونما ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں روسی وزیر نے جناب پردھان کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا کہ کوکنگ کول کے شعبے میں ایک مفاہمتی عرضداشت کو حتمی شکل دینے کے لئے اعلیٰ سطحی ڈبلیو جی میٹنگ طلب کی جانی چاہئے تاکہ باہمی تعاون کو استحکام حاصل ہو سکے۔
بھارت کی جانب سے روس کے ساتھ طویل المدت تعاون کا خیر مقدم کیا گیا اور جناب پردھان نے وزیرموصوف سے کہا کہ وہ اپنی آسانی کے مطابق بھارت کا دورہ کریں، جب صورتحال معمول کے مطابق بحال ہو جائے۔ دریں اثنا دونوں وزرا نے اپنے افسران کو ویڈیو کانفرنس کے توسط سے تبادلۂ خیالات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
طرفین نے عالمی توانائی منظر نامے کو لاحق موجودہ چنوتیوں کا جائزہ لینے اور بھارت کے ذریعے ادا کئےجانے والے اُس اہم کردار پر بھی اتفاق کیا، جو عالمی اقتصادی احیا کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-2344
(Release ID: 1621899)
Visitor Counter : 199
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam