کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایم سی اے نے کمپنیوں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) وی سی یا او اے وی ایم کے ذریعے منعقد کر نے کی اجازت دی

Posted On: 05 MAY 2020 7:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05  مئی 2020  /  کارپوریٹ امور کی وزارت ایم سی اے نے جنرل سرکلر نمبر 18/2020  مورخہ 21.04.2020 کے مطابق  ان کمپنیوں کو پہلے ہی سے جن کا مالی سال  31 دسمبر 2019 کو ختم ہو گیا ہے یہ اجازت دی ہوئی ہے کہ وہ اپنی سالانہ جنرل میٹنگ  30 ستمبر 2020 تک کر سکتی ہیں۔

البتہ ، سماجی طور پر ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے کے اصول اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں پر عمل کرتے رہنے کے پیش نظر یہ لازمی ہو گیا ہے اور لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی جائے کہ وہ اپنی سالانہ جنرل میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یا دیگر آڈیو ویژول طریقے سے کلینڈر سال 2020 کے دوران منعقد کر سکتی ہیں۔ اسی کے مطابق جنرل سرکلر نمبر 20/2020 آج اس مقصد کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کے سرکلرز میں غیر معمولی جنرل میٹنگ کے انعقاد کے لیے جو لائحہ عمل  فراہم کیا گیا ہےوہ  2020 کے دوران سالانہ جنرل میٹنگ کے انعقاد کے لیے قابل عمل ہوگا، جو کمپنیوں کی درجہ بندی پر مبنی ہوگا۔ جو مندرجہ ذیل کے لیے درکار ہوگا :   (i) ای -ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنا یا اسی کو   متبادل کے طور پر اختیار  کرنا ۔ (ii) وہ کمپنیاں جو اِس سہولت فراہم کرنے کے لیے درکار نہیں ہیں۔

مالی بیانات کی نقل بھیجنے میں دشواریوں کے پیش نظر سرکلر میں کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ بورڈ کی رپورٹس ، آڈیٹرس کی رپورٹ اور اس کے ساتھ منسلک کیے جانے والے دیگر دستاویزات کے ساتھ مالی بیانات صرف ای – میل کے ذریعے بھیج دیں۔ کمپنیوں کو حصہ داروں کے لیے ایک ونڈو بھی  فراہم کرنی ہوگی تاکہ وہ الیکٹرانک کلیئرنگ سروس یا دیگر کسی وسیلے سے انہیں ڈیویڈنٹ ، الیکٹرانک طریقے سے منتقل کرنے کے لیے اپنی رائے درج کرا سکیں۔

کمپنیوں کو یہ آسانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گیے ہیں کہ وہ اپنا عام  اور خصوصی کام کاج   سالانہ جنرل میٹنگس (اے جی ایم )کے ذریعے  چلا سکتی ہیں۔ یہ سالانہ جنرل میٹنگ ڈیجیٹل انڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کی جا سکتی ہیں۔  سرکلر اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے : http://www.mca.gov.in/Ministry/pdf/Circular20_05052020.pdf

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

2020۔05۔06

U - 2296



(Release ID: 1621508) Visitor Counter : 193