نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بدھ پورنیما کے موقع پر قوم کو نائب صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 06 MAY 2020 4:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،06مئی2020: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

‘‘بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر جو بھگوان بدھ کی جینتی کے موقع پر منائی جاتی ہے، اہل ملک  کو مبارکباد۔

بھگوان بدھ نے بنی نوع انسانیت کو حق، راست بازی اور ایمانداری کے راستے پر چلنے کی ترغیب فراہم کی۔ان کی تعلیمات نے روحانی بیداری کی توسط سے عوام کو نجات کا راستہ دکھایا ہے۔ امن ، سچائی اور رحم دلی کے ان کے پیغام نے پوری دنیا کو راستہ دکھایا اور یہ تعلیمات دائمی طورپر افادیت کی حامل ہیں۔

کووڈ-19 کی اس آزمائشی گھڑی میں ہم سب کو عالمی محبت، رواداری اور رحم دلی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے اور ضرورتمندوں اور ناداروں کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھانے کا فریضہ ادا کرنا چاہئے۔ہمیں صف اول کے سورماؤں کے تئیں بھی اظہار تشکر کرنا چاہئے، جو کورونا وائرس کے خلاف اس نبردآزمائی میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں۔’’

*************

 

م ن۔ ن ع

(06.05.2020)

(U: 2317)



(Release ID: 1621428) Visitor Counter : 148