زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ربیع کی فصل 21-2020کے دوران دلہن ، تلہن اور گیہوں  کی خریداری پوری طرح کی جا رہی ہے


2682 کروڑ روپے مالیت کا دلہن اور تلہن خریدا گیا جس سے 325000 سے زیادہ کسانوں کو فائدہ ہوا

موسم گرما کے فصلوں کی بوائی کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ

Posted On: 05 MAY 2020 6:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  05  مئی 2020  /  ربیع کی  21-2020 کی فصل کے تحت 02.05.2020  تک  261565 میٹرک ٹن دلہن اور 317473 میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی ۔ یہ خیرداری 2682 کروڑ روپے کی زیادہ سے زیادہ امدادی قیمت پر کی گئی جس سے 325565 کسانوں کو فائدہ ہوا۔  اس میں سے 14859 میٹرک ٹن دلہن اور 6706 میٹرک ٹن تلہن کی خریداری یکم اور 02 مئی 2020 کو 6 ریاستوں  مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک ، راجستھان، اتر پردیش اور ہریانہ میں کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ ربیع کے مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں 18797767 میٹرک ٹن گیہوں ایف سی آئی میں پہنچایا گیا جس میں سے 18136180 میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی۔ اسی دوران موسم گرما کی بوائی کا رقبہ مندرجہ ذیل ہے:

  • چاول : موسم گرما کے تحت چاول کے لیے تقریباً 34 اعشاریہ آٹھ صفر لاکھ ہیکٹیئر رقبہ جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران  یہ رقبہ 25 اعشاریہ دو چھ لاکھ ہیکٹیئر تھا۔
  • دلہن : دلہن کے تحت  بوائی کا رقبہ تقریباً 8 اعشاریہ سات سات لاکھ ہیکٹیئر ہے۔ جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران یہ رقبہ 5 اعشاریہ چار چار لاکھ ہیکٹیئر ٹن تھا۔
  • موٹا اناج : موٹے اناج کے تحت بوائی کا رقبہ  9 اعشاریہ ایک دو لاکھ ہیکٹیئر ہے۔ جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران یہ رقبہ 5 اعشاریہ چار نو لاکھ ہیکٹیئر تھا۔
  • تلہن : تلہن کے تحت بوائی کا رقبہ 8 اعشاریہ آٹھ سات لاکھ ہیکٹیئر  ہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران یہ رقبہ سات لاکھ ہیکٹیئر تھا۔

حکومت ہند کا زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کھیتوں کی سطح پر کسانوں اور زرعی سرگرمیوں میں آسانی لانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت لاک ڈاؤن پریئڈ 24.03.2020 سے ابھی تک تقریبا 9 کروڑ 6 لاکھ کسان کنبوں کو فائدہ ہوا ہے اور ابھی تک 18134 کروڑ روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے۔

 

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2293



(Release ID: 1621414) Visitor Counter : 164