وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ۔ 19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں این سی سی کی شراکت داری کا جائزہ لیا
Posted On:
05 MAY 2020 4:08PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کووڈ۔ انیس کے پھیلاؤ کو روکنے میں نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی) کی شراکت داری کا جائزہ لیا۔ یہ پہلی مرتبہ ایسی کانفرنس ہے جس میں رکشا منتری نے پورے ملک میں واقع این سی سی کے 17 ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے۔ اس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا ، ڈی جی این سی سی اور ڈاکٹر اجے کمار، ڈیفنس سکریٹری نے بھی شرکت کی۔
اپنے افتتاحی کلمات میں رکشا منتری نے کہا کہ ملک ایک مشکل وقت سے گذر رہا ہے اور حکومت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں کووڈ۔ انیس پر قابو پانے کے لئے متعدد موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قوم اس بحران سے فتح یاب ہو کر ابھرے گی۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے این سی سی کے ڈائریکٹوریٹ کے اس اہم رول کی ستائش کی جواس کے 60 ہزار سے زیادہ کیڈٹ ادا کر رہے ہیں ، جن میں 25 فی صد لڑکیاں ہیں۔ یہ کیڈٹ کووڈ۔ انیس کی روک تھام میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔
این سی سی کیڈٹس لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ ڈیوٹیوں میں مصروف ہیں ، ضروری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ، ادویات ، ٹریفک کے فرائض میں مدد فراہم کرنے وغیرہ کو یقینی بناتے ہیں۔ کچھ کیڈٹوں نے سوشل میڈیا کے لئے تعلیمی ویڈیو بھی بنائی ہے ، جبکہ دوسروں نے ماسک بنا کر مقامی سطح پر اسے تقسیم کیا ہے۔
ان کے قابل ستائش کردار کی تعریف کرتے ہوئے رکشا منتری نے متنبہ کیا کہ این سی سی کیڈٹس کو صرف ایسے کاموں کے لئے تعینات کیا جانا چاہئے جس کے لئے انہیں تربیت دی گئی ہے۔
جائزہ میٹنگ کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ حکومت این سی سی کی توسیع کے تئیں پرعزم ہے اور اس نے ساحلی اور سرحدی علاقوں میں اس کی توسیع کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رکشا منتری نے این سی سی کی جدید کاری پر بھی زور دیا تاکہ اسے نئے اور بدلے ہوئے وقت سے زیادہ ہم آہنگ کیا جاسکے۔ انہوں نے این سی سی کی سرگرمیوں کو کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سمسٹر سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے اے ڈی جی اور ڈی ڈی جی نے رکشا منتری سے براہ راست بات چیت کے اس منفرد موقع کے لئے متفقہ طور پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں کووڈ۔ انیس سے نمٹنے میں این سی سی کیڈٹوں کی شراکت داری سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بریف کیا کہ کیڈٹوں کا حوصلہ بہت بلند ہے اور ان کی شراکت داری کو شہریوں اور انتظامیہ دونوں کی طرف سے داد ملی ہے۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 2291
(Release ID: 1621341)
Visitor Counter : 229