امور داخلہ کی وزارت

حکومت ہند نے بیرونی ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو ہندوستان واپس لانے کی سہولت کو منظوری دی


طریقہ عمل 7 مئی سے مرحلہ وار طریقے سے شروع ہوگا

Posted On: 04 MAY 2020 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 مئی 2020 ۔ حکومت ہند نے بیرونی ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس ہندوستان لانے کے لئے سہولیات بہم پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔ سفر کا بندوبست ہوائی جہاز اور بحریہ کے جہازوں کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں معیاری آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) تیار کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے سفارت خانے اور ہائی کمیشن ایسے پریشان حال ہندوستانی شہریوں کی فہرست تیار کررہے ہیں۔ اس سہولت کے لئے مسافروں کو ادائیگی کرنی ہوگی۔ ہوائی سفر کے لئے نان شیڈیول کمرشیل پروازوں کا انتظام ہوگا۔ یہ اسفار 7 مئی سے مرحلہ وار طریقے سے شروع ہوں گی۔

پرواز سے قبل مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔ غیر علاماتی مسافروں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ سفر کے دوران ان سبھی مسافروں کو وزارت صحت اور شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعے جاری کئے گئے سبھی پروٹول پر عمل کرنا ہوگا۔

منزل پر پہنچ کر سبھی کو آروگیہ سیتو پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ سبھی کی میڈیکل جانچ کی جائے گی۔ جانچ کے بعد متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعے انھیں اسپتال میں یا ادارہ جاتی قرنطینہ میں 14 دن کے لئے ادائیگی کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ 14 دن کے بعد دوبارہ کووڈ کی جانچ کی جائے گی اور ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت خارجہ اور شہری ہوا بازی کی وزارت اس سلسلے میں تفصیلی معلومات ویب سائٹ پر مشترک کریں گی۔

ریاستی حکومتوں کو لوٹنے والے ہندوستانیوں کی جانچ، قرنطینہ اور اپنی ریاستوں میں آمد و رفت کا نظام بنانے کے لئے کہا جارہا ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2274

 



(Release ID: 1621195) Visitor Counter : 285