وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے یو وی جراثیم کش ٹاور تیار کیا

Posted On: 04 MAY 2020 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 مئی 2020 ۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے زیادہ انفیکشن والے علاقوں کو فوری طور پر کیمیاجات سے پاک جراثیم کشی کے کام کے لئے الٹرا وائیلٹ (یو وی) ڈِس انفیکشن ٹاور تیار کیا ہے۔

یو وی بلاسٹر نامی یہ آلہ یو وی پر مبنی ایریا سینیٹائزر ہے، جسے ڈی آر ڈی او کے دہلی واقع باوقار لیب لیزر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (ایل اے ایس ٹی ای سی) نے میسرز نیو ایج انسٹرومنٹ اینڈ مٹیریل پرائیویٹ لمیٹڈ، گروگرام کی مدد سے ڈیزائن اور ڈیولپ کیا ہے۔

یو وی بلاسٹر لیبس اور دفاتر میں الیکٹرانک آلات، کمپیوٹر اور دیگر گیجٹس اعلیٰ تکنالوجی والی سطحوں میں مفید ہے جو کیمیاوی طریقہ کار سے جراثیم کو مارنے کے لئے مناسب نہیں ہے۔ یہ پروڈکٹ ہوائی اڈوں، شاپنگ مال، میٹرو، ہوٹلوں، کارخانوں، دفاتر وغیرہ جیسے علاقوں کے لئے بھی مؤثر ہے، جہاں لوگوں کی آمد ورفت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

یووی بیسڈ ایریا سینیٹائزر کو وائی فائی لنک کا استعمال کرتے ہوئے لیپ ٹاپ ؍ موبائل فون کے توسط سے ریمورٹ آپریشن کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آلے میں 360 ڈگری روشنی کے لئے 254 این ایم ویولینتھ  پر 6 لیمپ ہوتے ہیں، جس میں ہر لیمپ کی صلاحیت 43 واٹس یو وی-سی پاور ہے۔ کمرے کے اندر مختلف جگہوں پر اس آلے کو لگاکر تقریباً 12x12 فٹ سائز کے ایک کمرے کو تقریباً 10 منٹ اور 400 مربع فٹ کے کمرے کو 30 منٹ میں جراثیم سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

اچانک کمرہ کھلنے یا انسانی دخل پر یہ سینیٹائزر بند ہوجاتا ہے۔ اس پروڈکٹ کی ایک دیگر خصوصیت اس کا ہاتھ سے ہونے والا آپریشن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/UVDisinfectionTower8MRK.jpg

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2666


(Release ID: 1621125) Visitor Counter : 292